?️
لاہور(سچ خبریں) حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے وزیرآباد کو ”ریڈ لائن“قراردیدیا گیا ہے احتجاجی مارچ کے شرکا نے رات جی ٹی روڈ پرگوجرانوالہ جنرل بس اسٹینڈ کے قریب پڑاﺅ ڈالا تھا اور وزیر داخلہ کی جانب سے مارچ روکنے یا نتائج کا سامنا کرنے کی دھمکی کے باوجود صبح دوبارہ اپنی ریلی شروع کردی.
تقریباً 5 ہزار شرکا پر مشتمل ریلی وزیرآباد کی جانب بڑھ رہی ہے اور اس دوران رک کر نمازِ جمعہ بھی ادا کی گئی ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ 2 سیکیورٹی پوائنٹس پر ٹی ایل پی اور پولیس کے مابین بڑا تصادم ہونے کا خطرہ ہے یہ سیکیورٹی پوائنٹس دریائے چناب اور جہلم پر قائم کیے گئے تھے جو جی ٹی روڈپرمارچ کے اسلام آباد پہنچنے کا واضح راستہ ہے.
انہوں نے کہا تھا کہ اس مرتبہ رینجرز کمان کی قیادت کرے گی جبکہ پولیس ان کی معاونت کرے گی پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز رینجرز اور پولیس کے ہزاروں اہلکاروں گجرات کے باہر چناب ٹول پلازہ پر تعینات کیا گیا ہے سیکیورٹی اہلکاروں کے پاس مسلح بکتر بند گاڑیاں اور فسادات سے نمٹنے کے آلات موجود ہیں. چناب ٹول پلازہ سے تقریباً 500 میٹر کے فاصلے پر پنجاب رینجرز نے ایک ”ریڈ لائن“ کو نشان زد کیا ہے اور ساتھ ہی ایک نوٹس لگا کر مظاہرین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ لائن کی خلاف ورزی نہ کریں ورنہ نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا.
بینر پر تحریر تھا کہ’ ’خبردار اس لائن سے آگے امن و امان کی ذمہ داری پاکستان رینجرز پنجاب کے پاس ہے، جنہیں شرپسندوں کو گولی مارنے کا اختیار دیا گیا ہے تمام لوگوں کو سختی سے خبردار کیا جاتا ہے کہ اپنے گھروں کو لوٹ جائیں“. حکام نے ٹی ایل پی مارچ کے پیش نظر نقصِ امن سے نمٹنے کے لیے راولپنڈی کے تمام داخلی اور خارجی راستے بدستور کنٹینرز اور رکاوٹیں لگا کر بند رکھے ہوئے ہیں اس سلسلے میں میٹرو ٹریک سمیت شہر کے اہم مقامات پر رینجرز کے دستے تعینات کیے گئے ہیں جبکہ فیض آباد انٹرچینج پر ایف سی رینجرز ایلیٹ فورس اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی.
علاوہ ازیں راولپنڈی میں مری روڈ، کمیٹی چوک، لیاقت باغ، مریڑ حسن، سکستھ روڈ سمیت دیگر رابطوں سڑکوں کو گزشتہ روز سیل کر دیا گیا گیا تھا اس کے علاوہ مریڑ چوک سے فیض آباد تک تمام تعلیمی ادارے اور میٹروس بس سروس اور پبلک ٹرانسپورٹ اور مری روڈ پر واقع بینکس، دفاتر، تجارتی مراکز کو بھی بند کیا گیا ہے. راستوں کی بندش کے باعث ملحقہ علاقوں میں بسنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے علاوہ ازیں راولپنڈی کینٹ کے علاقوں کو بھی کنٹینرز کی مدد سے بند کیا گیا ہے اور صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی اور لاہور کے درمیان ٹرین آپریشن بھی بند کر دیا گیا ہے.


مشہور خبریں۔
امریکا اور چین ٹک ٹاک کی فروخت کے معاملے پر متفق ہوگئے
?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا
ستمبر
صیہونی ریاست کی صورتحال؛سید حسن نصراللہ کی زبانی
?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے صیہونی حکومت
جولائی
اسرائیل کے ساتھ مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹوں گا؛ لبنان کے صدر کا اعلان
?️ 10 جولائی 2026سچ خبریں:لبنان کے صدر جوزف عون نے اسرائیل کے ساتھ براہِ راست
جولائی
عراق کے پاس اتنا تیل ہے کہ اسے استعمال کرنا نہیں آتا: ٹرمپ
?️ 14 اکتوبر 2025 سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل مصر میں منعقدہ شرم
اکتوبر
تائیوان چینی لڑاکا دستوں کی چالوں میں گرفتار
?️ 27 اگست 2022سچ خبریں: تائیوان کی وزارت دفاع نے ہفتہ کے روز تائیوان
اگست
عمران خان کو نظر بند کرنے کا امکان
?️ 14 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ خبر
مئی
پاکستان کے خلاف ہر سازش میں ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بیرسٹر گوہر
?️ 8 فروری 2026پشاور (سچ خبریں) رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ
فروری
وفاقی بجٹ میں غریبوں کا کتنا حصہ ہے؟
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور صدر پاکستان آصف زرداری کی
جون