🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرداخلہ شیخ رشید نے چینی شہریوں کے لئے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چینی شہریوں کیلئے نئے ویزا کی مدت کم از کم دوسال ہوگی سی پیک کے تحت چینی شہریوں کیلئے الگ ویزا کیٹیگری بنائی گئی ہے ائیرپورٹس پر بھی خصوصی ڈیسک قائم کیے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان چین دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پربات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماوَں نے پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر اظہار مسرت کیا۔ چینی شہریوں کے لیے ویزا سہولیات، سی پیک اور دوطرفہ تعاون کے معاہدوں پر بات چیت کی گئی۔
وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے چینی شہریوں اور سی پیک منصوبوں سےمتعلق نئی ویزا پالیسی منظور کی ہے۔نئی پالیسی کے تحت چینی شہریوں کے لیے نئے ویزا کی کم از کم مدت دو سال کردی ہے۔ چینی شہریوں کے لیے سی پیک کے تحت الگ ویزا کیٹیگری بنا دی ہے۔ چینی شہروں کی سہولت کیلئے ائیرپورٹس پر خصوصی ڈیسک قائم کیے جا رہے ہیں۔ چینی سفیر نے چینی شہریوں کے لیے ویزا میں سہولیات پر حکومت پاکستان سے اظہار تشکرکیا۔ چینی سفیر نے کہا کہ ویزا سہولت سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید اعتماد اور وسعت آئیگی۔
سی پیک سے متعلقہ منصوبوں میں سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔مزید براں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے کویت کے لئے ویزے بحال کرائے ، پاکستانیوں کو سعودی عرب اور کویت میں روزگار کے بہت مواقع ملیں گے۔ پاکستان سے ڈاکٹرز اور تعمیرات کے شعبہ سے وابستہ افرادی قوت کویت میں ملازمتوں کے لئے جائے گی، 425 ڈاکٹرز اسی ہفتہ چلے جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان میں موجود ویکسین کورونا کو روکنے میں موثر ہے:ڈاکٹر فیصل سلطان
🗓️ 2 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) طبی ماہرین نے کووڈ-19 ویکسین کے غیرمؤثر ہونے
مئی
سعودی عرب کو روس کے ساتھ تعاون مہنگا پڑ سکتا ہے:بائیڈن
🗓️ 13 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے کہا کہ روس کے تعاون سے تیل کی
اکتوبر
افغانستان کے لوگوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے:بھارت
🗓️ 12 فروری 2023سچ خبریں:ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ افغانستان میں
فروری
میکرون اپنے مشرق وسطیٰ کے دورے میں کن مقاصد کو حاصل کر رہے ہیں؟
🗓️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا مشرق وسطیٰ کا دورہ اور
دسمبر
قرض کی ری اسٹرکچرنگ ’انتہائی مشکل‘ ہوگی، سابق گورنر اسٹیٹ بینک
🗓️ 5 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کے سابق گورنر ڈاکٹر رضا باقر نے
اپریل
الیکشن کمیشن کا عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کرانے کا اعلان
🗓️ 21 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم اعلان کرتے
ستمبر
فردوس نقوی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ مؤخرکردیا
🗓️ 2 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی، فردوس شمیم
جولائی
غزہ جنگ کی صورتحال
🗓️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: 18,000 سے زائد فلسطینیوں کا قتل، جن میں 70 فیصد
دسمبر