اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے ٹی ایل پی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست میں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کوئی قرارداد نہیں آئے گی،یتیم خانہ کے علاوہ پورا پاکستان کھلا ہوا ہے،تحریک لبیک کو تحلیل کرانے کی سمری کل کابینہ میں پیش کریں گے، افراتفریح کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے وفاقی وزیر نورالحق قادری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ کابینہ نے تحریک لبیک کو تحلیل کرانے کی منظوری دے دی ، ٹی ایل پی کو تحلیل کرانے کی سمری کل کابینہ میں پیش کریں گے، ٹی ایل پی کیخلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کریں گے، قومی اسمبلی میں قرارداد نہیں لے کرآئیں گے،ان کے ارادے بہت خوفناک ہیں، پابندی کا جلد نوٹیفکیشن جاری کردیں گے۔
فرانس کے تمام شہری پاکستان میں محفوظ ہیں، ان کو کوئی خطرہ نہیں ہے، یتیم خانہ کے علاوہ پورا پاکستان کھلا ہوا ہے، ٹی ایل پی کے پرتشدد مظاہرے میں2پولیس اہلکار جاں بحق، 580 پولیس اہلکار زخمی، 30 گاڑیاں جلائی گئیں۔ جو قانون کو ہاتھ میں لے گاقانون اس کو ہاتھ میں لے گا،ملک میں افراتفریح کا کوئی ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔55اسلامی ممالک ہیں سارا بوجھ ہم نہیں لے سکتے تھے، یورپی یونین کے سارے لوگ چلے جائیں گے۔
حکومت قرارداد کا ایسا مسودہ چاہتی ہے جس کا سفارتی تعلقات پر اثرنہ پڑے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ ٹی ایل پی سے بات کرکے منانے کی ہرممکن کوشش کی، پتا چلا ٹی ایل پی 20 اپریل کو مارچ کرے گی۔ ٹی ایل پی چوتھی بار اسلام آباد آنے کی تیاری کررہی ہے۔مزید برآں وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم جماعت قرار دے دیا ہے، ٹی ایل پی کو انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997کے تحت کالعدم قرار دیا گیا، تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ تحریک لبیک ملک میں دہشتگردی اور دوسرے گھناؤنے جرائم میں ملوث ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد خطہ میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے؟ مشاہد حسین سید کی زبانی
جولائی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دل پر پتھر رکھ کر بڑھائیں،مریم نواز
جولائی
فلسطین کے سابق نائب وزیر اعظم پر قاتلانہ حملہ
جولائی
وزیر خارجہ اہم مشن پر ترکی پہنچ گئے
مئی
مصر کی میزائل اور ڈرون طاقت سے صیہونی حکومت خوفزدہ
فروری
امن کا آدمی مارا گیا: نیو یارک ٹائمز
جولائی
خیبرپختونخوا: بونیر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید
اپریل
پاکستان اپریل 1401 میں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی میزبانی کرے گا
نومبر