?️
اسلام آباد(سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چینی اسکینڈل میں ملوث کسی گروپ کو این آر او جیسی رعایت نہ دینے اور جہانگیر خان ترین (جے کے ٹی) گروپ کے ردِعمل کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس ضمن میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں جہانگیر ترین یا ان کے گروپ کا نام نہیں لیا گیا لیکن اس بات کے لیے ووٹ دیا گیا کہ جو کوئی بھی بدعنوانی میں ملوث ہوا اسے قانون کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
فواد چوہدری کے مطابق وزیر اعظم نے اجلاس میں کہا کہ ان کی حکومت احتساب کے عمل میں مداخلت نہیں کرے گی اور ‘ہر بدعنوان فرد’ کو اپنی حیثیت اور جماعت سے قطع نظر انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا۔
عمران خان نے پارٹی کے کارکنان کی بہتر تیاری کی ہدایت کی تاکہ ان کی جماعت آئندہ ہونے والے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کر سکے۔
ایک علیحدہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاک ۔ چین اقتصادی راہداری (سی پیک) نہ صرف پاکستان کی خوشحالی یقینی بنائے گا بلکہ منصوبے سے پورے خطے کی ترقی منسلک ہے۔
سی پیک کی مختلف اسکیمز پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ہونے والے اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنر شپ کی پوری دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے انہوں نے سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی سمیت مختلف شعبہ جات میں باہمی سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا۔
اجلاس میں وفاقی وزرا شیخ رشید، حماد اظہر اور خسرو بختیار سمیت متعدد افراد شریک ہوئے۔جس میں سی پیک کے تحت کی جانے والی سرمایہ کاری میں چینی سرمایہ کاروں کو دی گئی سہولیات، متعلقہ معاملات اور مسائل کے حل کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ چینی سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی ریاست کے اقتصادی حالات؛ صیہونی وزیر خزانہ کی زبانی
?️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر خزانہ Bezalel Smotrich نے منگل کے روز اس
اپریل
سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے کے بارے میں
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:الجزیرہ ویب سائٹ نے سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے کے
اگست
امریکی رائے عامہ میں صیہونی بیانیہ کی ناکامی
?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: حالیہ مطالعات اور قابل اعتماد سروے فلسطین اور صیہونی حکومت
اپریل
صدر مملکت کا بینک الفلاح کو فراڈ سے متاثرہ شہریوں کو 19 لاکھ روپے واپس کرنے کا حکم
?️ 22 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینک الفلاح کو
اپریل
نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں وزیراعظم شہباز شریف کو کلین چٹ دے دی
?️ 20 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں
مئی
بن گوریون ایئرپورٹ، مقبوضہ قدس کا پاور پلانٹ اور امریکی بحری جہاز؛ یمنی میزائلوں کے نئے نشانے
?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے مقبوضہ علاقوں پر منفرد
دسمبر
یمن میں امریکہ کے اشاروں پر جارحیت ہورہی ہے:بحرینی مذہبی رہنما
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:بحرین کے مذہبی رہنما اور عالم دین شیخ عیسی قاسم نے
فروری
ملک بھر میں 6 ستمبر یوم دفاع قومی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
?️ 6 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا
ستمبر