حکومت نے بجلی بحران پر قابو پانے کا آسان حل ڈھونڈ لیا

بجلی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاور پلانٹس کو گیس کی عدم دستیابی کے باعث پیدا بجلی بحران سے نمٹنے کا حل تلاش کرلیا ہے، جس کے تحت حکومت نے سرکاری اور نجلی تھرمل پاورپلانٹس اور آئی پی پی پیز کو فرنس آئل درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

فرنس آئل درآمد کرنے کا پاورڈویژن نے این اوسی بھی جاری کردیا ہے۔ این اوسی میں کہا گیا کہ بجلی بحران کے باعث پاورپلانٹس ضرورت کے مطابق فرنس آئل درآمد کر سکتے ہیں، مزید آئل درآمد کرنے سے پہلے مقامی فرنس آئل کو مکمل استعمال کرنا ہوگا۔

دوسرے پاور پلانٹس کی طرح کےالیکٹرک بھی50 ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل درآمد کرسکے گی۔ بتایا گیا ہےکہ کےالیکٹرک کا 25 ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل کا پہلا کارگو یکم جولائی کو پہنچے گا۔

پاور ڈویژن اور پٹرولیم ڈویژن مستقبل میں فرنس آئل کی طلب کو مدنظر رکھ کر ملکر کام کریں گے۔ پاورپلانٹس کو فرنس آئل پی ایس او کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے، اس وقت ملک میں 2 بڑے گیس فیلڈز قادرپور اور کُنر پساکی کی بندش کے باعث پاور پلانٹس کو گیس کی 50 فیصد سے زائد قلت کا سامنا ہے۔ اسی طرح وفاقی وزیر توانائی حما داظہر نے سی پیک کے تحت مٹیاری لاہور ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن منصوبے سے ہائی پاور ٹرانسمیشن کے آغاز سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت سی پیک کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہے، مٹیاری لاہور ہائی پاور ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے سے ہمارا بجلی کا نظام مضبوط ہو گا اور بجلی کی ترسیل کی استعداد بڑھے گی، بجلی کے منصوبوں کے ذریعے عوام کی بنیادی ضروریات پوری کریں گے۔

مشہور خبریں۔

ٹک ٹاک کے حوالے سے  اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

?️ 6 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کو

امریکہ کا یوکرین کو بھی دھوکہ

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ امریکہ ہمارے لیے ناکارہ اسلحہ

روس اور چین کی بشار الاسد کو مبارکباد

?️ 29 مئی 2021سچ خبریں:چین اور روس کی حکومتوں نے شامی صدر بشار الاسد کو

یوکرین میں امریکہ کی حالت زار

?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں:واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے ہفتے کے روز ایک بیان

میں پوٹن کے بارے میں اپنے ریمارکس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا : بائیڈن

?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:  امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنے

صارفین اب جی میل کے ذریعے وائس اور ویڈیو کالز بھی کرسکیں گے

?️ 9 ستمبر 2021نیویارک( سچ خبریں) گوگل نے صارفین کی سہولت کے پیش نظراہم قدم

یمنی دارالحکومت پر سعودی عرب کی شدید بمباری

?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر

نیتن یاہو کی کابینہ کے وزیر کے خلاف امریکی سفیر کے سخت ریمارکس

?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں امریکہ کے سفیر ٹام نیڈز نے صیہونی حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے