?️
لاہور(سچ خبریں)مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اسپیکر پرویز الہیٰ کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی بلڈنگ میں ہونے والے اجلاس کی حمایت کردی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ڈر ہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس تماش بینوں کے ہاتھ نہ چڑھ جائے ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ شاید حکومت نے اسمبلی اختیارات محدود کرنے کیلئے ایوان اقبال میں اجلاس بلایا ، ارکان پنجاب اسمبلی بلڈنگ والے اجلاس میں جائیں اور اختیارات کا تحفظ کریں۔
انہوں نے کہا کہ آج کل سیاست تماش بینوں کے ہتھے چڑھ گئی ہے ، ڈر ہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس تماش بینوں کے ہاتھ نہ چڑھ جائے ، تماش بین ملک کا تماشہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں ، تماش بین اپنا تماشہ لگا رہے ہیں وہ قوم کو تماشہ نہ بنائیں۔
ادھر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گورنر کا جاری کردہ آرڈیننس مارشل لا کا اعلان ہے ، انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اتحاد نے آج یہ عجیب و غریب کارنامہ سرانجام دے دیا ، مارشل لاء حکومت میں بھی کبھی یہ نہیں کہا گیا کہ اسمبلی انتظامیہ کے ماتحت ہو گی ، اب جدوجہد جمہوریت کی بحالی کی ہے ، آمریت کےخاتمے کیلئے ہر قربانی دیں گے۔
یاد رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے پانچ دور ہونے کے باوجود ڈیڈ لاک ختم نہ ہوسکا جس کے باعث پنجاب کا آئندہ مالی سال 2022-23کا بجٹ دوسرے روز بھی پیش نہ کیا جا سکا ، گورنر کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا 40 واں اجلاس برخاست کر کے 41 واں اجلاس بدھ کے روز سہ پہر تین بجے ایوان اقبال میں طلب کر لیا گیا جس میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بار بار بے
جولائی
ایپل کے نئے آئی فون13 میں نیا کیا ہے؟ جانئے اس رپورٹ میں
?️ 6 اپریل 2021کیلی فورنیا (سچ خبریں) ایپل نے گزشتہ سال اکتوبر میں آئی فون12
اپریل
قائد انصار اللہ: غزہ کے عوام کی نسل کشی امریکہ اور اسرائیل کا مشترکہ ہدف ہے
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا ہے
جولائی
حمدان: ٹرمپ نیتن یاہو کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں
?️ 1 جولائی 2025سچ خبریں: حماس کے ایک رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ نیتن
جولائی
ایران کے خلاف ٹرمپ کی مبالغہ آرائی دھمکیوں سے بھرپور
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: "ایران کے جوہری پروگرام کی تباہی” کے حوالے سے اپنی
اگست
ماہ رنگ بلوچ کوکراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
?️ 8 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) قوم پرست رہنما ماہ رنگ بلوچ کو کراچی ایئرپورٹ
اکتوبر
ملکی ترقی اور خوشحالی کا سفر خوارج کے خاتمے تک ممکن نہیں، وزیراعظم
?️ 4 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت کا ایک سال
مارچ
جنین میں استقامتی شوٹنگ آپریشن، مسجد الاقصی پر صیہونی حملہ
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:گذشتہ شام استقامتی جنگجوؤں نے جنین کے مغرب میں صہیونی بستی
مارچ