🗓️
لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اور اسپیکر سبطین خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں ن لیگ کے 106 ارکان پنجاب اسمبلی رانا مشہور کے گھر اکٹھے ہوئے۔
لیگی ارکان نے رانا مشہور کے گھر عدم اعتماد کی تحریک پر دستخط کر دئیے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اور اسپیکر سبطین خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اور اسپیکر سبطین خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی منظوری دے دی۔تحریک عدم اعتماد سے متعلق 36 گھنٹے انتہائی اہم قرار دے دیے گئے۔دوسری جانب آج چئیرمین پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
سنیئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ جہاں سے حقیقی لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا وہیں اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا جائے گا۔
تیاریاں آخری مراحل میں ہیں،لبرٹی چوک میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔ عمران خان لبرٹی چوک میں اسمبلیوں کی تحلیل کا حتمی اعلان کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے حتمی مشاورت کیلئے اہم اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ پنجاب اور خیبر پختو نخوا اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ اجلاس میں ہو گا،فیصلہ یہ ہے کہ اسمبلیاں دسمبر میں ہی ٹوٹیں گی۔ہم اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لئے قرارداد کی طرف جا رہے ہیں۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف دس ماہ سے الیکشن مہم کر رہی ہے،دونوں اسمبلیاں اکٹھی توڑنی ہیں یا الگ اس کا فیصلہ لیڈر شپ نے کرنا ہے۔ میری رائے ہے کہ اسمبلیاں جلد توڑ دی جائیں،اسمبلیاں تحلیل کرنا ہمارا مقصد نہیں بلکہ جلد انتخابات ہیں۔
مشہور خبریں۔
9 مئی کو شہدا اور غازیوں کی بے حرمتی کرنے والوں سے رعایت ہوئی تو ملک نہیں بچے گا، وزیراعظم
🗓️ 23 مئی 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری
مئی
وزیراعلیٰ پنجاب پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا
🗓️ 13 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ کی اہلیہ عالمی
اگست
پاکستانی اشرافیہ کی نظر میں تہران-ریاض معاہدے کی اہمیت
🗓️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے مشرقی پڑوسی کی حیثیت سے پاکستان نے
مارچ
پنجاب حکومت کا نیا ترجمان مقرر
🗓️ 13 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت
اگست
توشہ خانہ ٹو: عمران خان کی درخواست ضمانت پر اعتراض دور، پیر کو سماعت کیلئے مقرر
🗓️ 1 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس
نومبر
عمران خان کے دوست ہی ان کے لئے محاذ کھول رہے ہیں
🗓️ 28 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں) عمران خان سے کہوں گا نادان دوست ان کے لیے
اکتوبر
دنیا تیسرے ایٹمی دور کی دہلیز پر
🗓️ 6 دسمبر 2024سچ خبریں: برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف ٹونی راڈاکن نے تیسرے ایٹمی دور
دسمبر
اہل غزہ کی حالت بالکل ٹھیک نہیں!
🗓️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کے ایک باشندے نے اس بات کا تذکرہ کرتے
مارچ