?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے نام لئے بغیر مسلم لیگ ن کی اعلٰی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ حکمران بار بار کہتے ہیں ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی،دھیلا ہوتا کیا ہے؟ شہباز شریف نے اپنے دور میں ایک کام نہیں کیا جو قابل غور ہو۔جب کوئی اقتدار میں آتا ہے تو اسے پہلے اپنا اور اولاد کا پیٹ نظر آتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے اینٹی کرپشن ڈے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1977 میں پہلا الیکشن لڑا،اس وقت سے سے ہمارا حتساب ہو رہا ہے،ہر حکومت نے ہمارے خلاف احتساب کا شوق پورا کیا۔جو 30 سال سے حکمرانی کررہے ہیں انہوں نے صرف اپنے کیلئے کام کیا،کچھ داؤ پر بیٹھے ہیں کچھ نے داؤ لگائے۔
اب ان کو کچھ نہ نہیں ملنا،جب یہ لوگ بیرون ملک جاتے ہیں تو ہر طرف سے چور چور کی آوازیں آتی ہیں،پی ٹی آئی نے عوام میں شعور بیدار کیا جو قابل تعریف ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کرپشن کے حوالے سے کچھ قوانین پرانے ہیں،کچھ قوانین کو اسمبلی سے تبدیل کرایا جائے گا اور عدالتی نظام میں بھی مل کر بہتری لائی جائے گی۔جو دہائیوں سے برسر اقتدار رہے انہوں نے کچھ نہیں کیا،یہ نعرہ لگاتے ہیں کہ دھیلے کی کرپشن نہیں کی،ن لیگ کے اپنے لوگوں کہتے ہیں کہ ہمارے تک کچھ آنے نہیں دیتے۔ وزیر اعلٰی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ریسکیو 1122 بنایا جو آج بھی چل رہا ہے،یہ شرم الشیخ میں بھی جا کر بھی مانگنا شروع کر دیتے ہیں۔
عمران خان کی پارٹی سے جو کھڑا ہواس کو ووٹ خود ہی پڑنا شروع ہو جاتے ہیں،اگر ایمان مضبوط ہو تو کرپشن کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا،خود احتسابی کیلئے ہر ایک کو دینی احکامات پر عمل پیرا ہونا پڑا گا۔ انہوں نے بتایا کہ اینٹی کرپشن قوانین میں کوئی کمی ہے تو ہم پورا کریں گے،عمران خان کے ایجنڈے کے مطابق نظام کو بہتر بنا رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
احتیاط نہ کی تو آئندہ دنوں کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے:وزارت صحت
?️ 26 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے
جون
پاکستان کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیراعظم چین
?️ 15 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چینی وزیراعظم لی چیانگ نے کہا ہے کہ
اکتوبر
گینگ آف تھری کی توسیع کی وجہ سے سارا ملک داؤ پر لگا ہوا ہے، عمران خان
?️ 25 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں
ستمبر
سعودی وزیرخارجہ کے دورۂ ایران پر عرب میڈیا کا ردعمل
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ کے سرکاری دورہ ایران اور شفاف اور مثبت
جون
اے آئی فیچر سے لیس سام سنگ گلیکسی ایس 25 سیریز متعارف
?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: جنوبی کوریا کی اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنی سام سنگ
فروری
ایران نے گزشتہ 46 برسوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں:قطری تجزیہ کار
?️ 1 جولائی 2025 سچ خبریں:قطری تجزیہ نگار علی الہیل کا کہنا ہے کہ ایران
جولائی
یورپ والے خفیہ طور پر روس سے تیل خریدتے ہیں
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں: خبر رساں ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی تیل نے
اپریل
سعودی جیلوں میں قید فلسطینی شہری
?️ 19 جون 2021سچ خبریں:تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اس وقت 160 فلسطینی سعودی عرب
جون