?️
لاہور(سچ خبریں) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے گزشتہ ایک سال کے دوران شوگر مافیا کی جانب سے ‘قیمتوں کے تعین‘ کے ذریعے 110 ارب روپے کی کمائی کا انکشاف کیا ہے اور اس میں ملوث افراد پر ہاتھ ڈالنے کے لیے 20 ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
ایف آئی اے کے انسداد بدعنوانی کے دائرے میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے جے ڈی ڈبلیو گروپ اور لاہور کے گورمیٹ بیکرز اینڈ سویٹس پرائیوٹ لمیٹڈ کے خلاف پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کے سیکشن 420، 468، 471 اور 109 سمیت اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کی دفعہ 3/4 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئیں۔
ایف آئی آر کے مطابق شوگر مافیا کے خلاف تفتیش کے دوران ‘یہ بات سامنے آئی ہے کہ شوگر انڈسٹری، شوگر بروکرز اور ان کے سٹا ایجنٹوں (قیاس آرائی پرائسنگ پلیئرز)، شوگر ملوں کے ساتھ مل کر شوگر سٹا مافیا بن گئے ہیں اور واٹس ایپ گروپس پر خفیہ انداز میں کام کر رہے ہیں تاکہ بے ایمانی اور دھوکہ دہی کے ذریعے چینی کی قیمتوں کو مصنوعی طور پر بڑھایا جاسکے، اور چینی کی قلت پیدا کی جاسکے’۔
انکوائری سے معلوم ہوا ہے کہ سٹا مافیا نے گزشتہ ایک سال میں چینی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کا فراڈ کیا تھا (جو 11 فروری 2020 کو روپے فی کلو تھی اور 21 مارچ 2021 کو 90 روپے فی کلو ہوچکی ہے) اور اب وہ رمضان میں اسے 110 روپے فی کلو تک پہنچانے کی سازش کر رہے ہیں۔
تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہاں تک کہ ملک کے سر فہرست رجسٹرڈ کاروبار، جیسے گورمیٹ بیکرز اینڈ سویٹس پرائیوٹ لمیٹڈ لاہور، کو سٹا مافیا کے ایجنٹوں نے بڑے منظم انداز میں ان کی چینی کی اصل کھپت اور کاروبار کا ٹرن اوور چھپا کر بڑے اکاؤنٹنگ اور ٹیکس فراڈ میں مدد فراہم کی ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پرائسنگ پلیئر ملک آباد علی سے تشویش کی گئی جس میں انکشاف ہوا کہ انہیں شوگر ملز کے مالکان اور عہدیداروں نے مدد فراہم کی ہے لہذا تحقیقات کے دوران ان کے کردار کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔
ایک عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ ‘شوگر کے بڑے گروپس بشمول پنجاب اسمبلی میں جہانگیر ترین اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی سربراہی میں چلنے والے گروپس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے’۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے لاہور گزشتہ سال سے اربوں روپے کے شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کررہی ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ ‘شوگر مافیا نے ایک سال میں قیاس آرائی کی قیمتوں کے ذریعے 11 ارب روپے بنائے ہیں اور اس آمدنی کو چھپانے کے لیے متعدد خفیہ اور جعلی بینک اکاؤنٹ کھولے گئے ہیں’۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے نے چند ’شوگر پرائسنگ پلیئرز‘ سے 32 موبائل فونز اور لیپ ٹاپ قبضے میں لیے تھے اور بڑے گروپس کے خلاف متعلقہ شواہد اکٹھے کیے تھے، ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ شوگر مافیا رمضان کے دوران شوگر کی قیمت میں مزید اضافہ کرنا چاہتی ہے’۔
ایف آئی اے لاہور نے گزشتہ نومبر میں شوگر اسکینڈل میں جہانگیر ترین، ان کے بیٹے علی ترین، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، ان کے بیٹے حمزہ اور سلیمان شہباز اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ، فراڈ اور دیگر الزامات کے تحت مقدمات درج کیے تھے۔


مشہور خبریں۔
سعودی اتحاد نے یمن کے تین ڈرونز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں: سعودی اتحاد نے منگل کی شام دعویٰ کیا کہ اس
جنوری
نیتن یاہو اسپتال میں داخل، اختیارات عارضی طور پر معاون کو منتقل
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کولونوسکوپی کے لیے اسپتال میں داخل،
مئی
بھارت کی جمہوریت پر سوالیہ نشان
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر بھارت
اگست
فلسطینی رہنماؤں کی رہائی پر صہیونی حلقوں میں ہنگامہ
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی اخبار نے مروان برغوثی، احمد سعدات اور دیگر سرکردہ فلسطینی
اکتوبر
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر نیب کو دوبارہ نوٹس
?️ 6 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس
مارچ
ڈپٹی اسٹارمر کے استعفیٰ کے آفٹر شاکس؛ کیا انگلینڈ میں قبل از وقت انتخابات ہوں گے؟
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: برطانوی نائب وزیر اعظم کے متنازعہ استعفیٰ اور کابینہ کے
ستمبر
حکومت سندھ کی شہریوں کے فوجی ٹرائل سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل
?️ 17 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) حکومت سندھ نے پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت
نومبر
قطر افغانستان کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنا چاہتا ہے: طالبان وزیر دفاع
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں: طالبان کے قائم مقام وزیر دفاع نے کہا کہ قطر
جولائی