?️
لاہور: (سچ خبریں) حسان خاور کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن کے نمبرز پورے ہیں تو یہ اتنے دنوں سے یہاں وہاں کی ٹھوکریں کیوں کھا رہے ہیں، انکی سوچ بے ربط، مستقبل کا کوئی بھی پلان نہیں ہے ان کے پاس، یہ لوگ صرف اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔
معاون خصوصی وزیراعلی و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے اپنے بیان میں کہا کہ کافی عرصہ سے اپوزیشن نمبرز پورے ہونے کے دعوے کر رہی تھی، اپوزیشن باتیں لاکھ کی کرنی خاک کی کی عملی تصویر بن چکی ہے، اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہوتے تو یہ عدم اعتماد میں ایک سیکنڈ بھی نہ لگاتے، بلاول ن لیگ سے وزیراعظم چاہتے ہیں، ن لیگ نئے الیکشن میں جانا چاہتی ہے۔ان کے اپنے خیالات ایک دوسرے کے ساتھ نہیں ملتے یہ کیا حکومت گرائیں گے۔
حسان خاور کا کہنا تھا کہ ایک اپوزیشن رہنما کہتے ہیں پنجاب میں عدم اعتماد کا کوئی امکان نہیں، اپوزیشن کے سر اور تال نہیں مل رہے، بڑی بڑی ڈینگوں اور بڑھکوں کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل رہی ہے، اپوزیشن کو یہی کہوں گا جب دم خم نہیں تو لمبی لمبی کیوں چھوڑتے ہو، اپوزیشن کو اگلے الیکشن تک اسی تنخواہ میں گزارا کرنا پڑے گا۔


مشہور خبریں۔
غزہ امن کونسل میں مستقل رکنیت کی قیمت؛ ٹرمپ کی زبانی
?️ 19 جنوری 2026سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ امن کونسل میں مستقل کرسی کے لیے
جنوری
میڈیکل رپورٹ غیرتسلی بخش قرار، عمران خان کا دوبارہ طبی معائنہ کروانے کا حکم
?️ 28 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عدالت نے جیل حکام کی طرف سے جمع
اپریل
جو سیکشن لگائے گئے، سزا سنائی گئی اس سے شاہ محمود قریشی کا تعلق ہی نہیں، عدالت
?️ 4 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف
اپریل
شدید بارشیں: پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی
?️ 17 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب
جولائی
امریکہ نیتن یاہو پر ہیگ کی عدالت کے فیصلے کو کیوں نہیں مانتا؟
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: بین الاقوامی فوجداری عدالت نسل کشی، انسانیت کے خلاف جرائم، جنگی
مئی
پنجاب میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ
?️ 12 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس نے پاکستان میں تباہی مچانا شروع
جنوری
اسرائیل دیواروں کے پیچھے چھپا ہوا ہے اور امریکہ کی بالادستی ختم ہو چکی ہے:سید حسن نصر اللہ
?️ 26 مئی 2023سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے مزاحمت و آزادی
مئی
امریکہ میں معیشت اور امیگریشن کے بارے میں ٹرمپ کے جھوٹے دعوے
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پنسلوانیا میں ایک تقریر کے
دسمبر