?️
سچ خبریں: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم نے اب تک حالات کو کنٹرول میں رکھا ہے لیکن مہنگائی کی وجہ سے عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
راولپنڈی میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت کو خبردار کیا کہ ہمارے احتجاج کو کمزور نہ سمجھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات جائز ہیں اور یہ 25 کروڑ عوام کے مطالبات ہیں، جن میں بجلی کے بلوں میں کمی اور آئی پی پیز کو قابو میں کرنا شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کو ریلیف نہ دے کر حکومت کیا کر رہی ہے؟نائب امیر جماعت اسلامی
حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ ہر حکومت نے آئی پی پیز کو فائدہ پہنچایا ہے جس سے پاکستان کو نقصان ہوا ہے۔
بھاشا ڈیم کا بجٹ 1400 ارب روپے تھا، لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تنخواہ دار لوگ مزید ٹیکس برداشت نہیں کر سکتے۔
جو شخص پہلے سے ٹیکس دے رہا ہے، وہ مزید بوجھ کیسے برداشت کرے؟ ان کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے پر مزید ٹیکس کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات
انہوں نے کہا کہ آٹا، دال، اور اسٹیشنری پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا ہے، جبکہ جاگیرداروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کی اشدود بندرگاہ پر عراقی مزاحمتی ڈرون حملہ
?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:عراق کی اسلامی مزاحمت نے صیہونی حکومت کی طرف سے اشدود
جنوری
برآمدات بڑھانے کیلئے ہر کمپنی کو 10فیصد ایکسپورٹ کرنا ہو گی، وزیر خزانہ
?️ 17 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ برآمدات
اگست
ٹرمپ کا انصاراللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مقصد
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور متنازع قدم اٹھاتے ہوئے
جنوری
چار ہندوستانی افغانستان میں داعش میں شامل ہوتے ہوئے گرفتار
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:میڈیا نے رپورٹ کیا کہ گجرات ریاست کے انسداد دہشت گردی
جون
ملیشیا کے وزیر اعظم نے میٹا کمپنی کو کیا خبردار
?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: مغربی سوشل نیٹ ورکس کا دوہرا معیار اور غزہ کی
اگست
ترکی میں انتخابات 14 مئی کو ہوں گے: اردوغان
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اعلان کیا ہے کہ
مارچ
مغربی ممالک یوکرین سے کیا چاہتے ہیں؟یوکرینی صدر کی زبانی
?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر نے روسی حملوں میں اضافے کے بارے
مئی
نیتن یاہو کی قطر سے حماس پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی وجہ کیا ہے؟
?️ 19 فروری 2024سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے اعلان کیا
فروری