جیل حکام کا ویڈیو لنک پر پیشی سے انکار، عمران خان نے میرٹ پر فیصلہ سنانے کی درخواست دائر کردی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل حکام کی طرف سے ویڈیو لنک پر پیشی سے انکار کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے میرٹ پر فیصلہ سنانے کی درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی رسیدوں کے کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جہاں ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے سماعت کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے تاہم جیل حکام نے عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ’آج عمران خان کی پیشی کی توقع ہے اور عدالتی حکم کے مطابق انہیں پیش کیا جانا ہے‘ جس پر جج محمد افضل مجوکہ نے ریمارکس دیئے کہ ’عمران خان کی پیشی کی کوشش تو میں نے بھی کی ہے‘، اس کے ساتھ ہی انہوں نے عدالتی عملہ سے استفسار کیا کہ ’جیل حکام نے کوئی لیٹر لکھا ہے؟‘ عدالتی عملے نے جواب دیا کہ ’جی ایک لیٹر آیا ہے‘ جس پر عدالت نے ویڈیو لنک کی صورتحال پر استفسار کیا، جس پر عدالتی عملے نے کہا کہ ’جیل حکام سے چیک کرتے ہیں‘۔

اس موقع پر جج نے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ ’آپ انتظار کریں ویڈیو لنک کا چیک کرتے ہیں‘، اس کے بعد عدالت نے سماعت میں وقفہ کر دیا، تاہم عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کو پیش نہ کیا جا سکا، جیل حکام نے اس کی وجہ انٹرنیٹ کی خرابی بتائی اور کہا کہ ’اسی باعث ویڈیو لنک کے ذریعے بھی پیشی ممکن نہیں ہوسکی‘، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے اس پر عدالت میں درخواست دائر کردی گئی جو وکیل خالد یوسف چوہدری نے جمع کرائی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ’عدالت میرٹ پر فیصلہ سنائے، یہ درخواستیں 23 اگست 2023ء کو گرفتاری سے پہلے دائر کی گئیں اور درخواست گزار عدالت میں پیش ہوتے رہے، اس وقت درخواست گزار جیل میں ہیں، عدالت متعدد مرتبہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے چکی ہے لیکن ان احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، عدالت کی جانب سے ویڈیو لنک پر پیشی کے احکامات بھی جاری ہوئے جن کی تعمیل نہیں ہوئی، جیل حکام اور پولیس نے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا اور اب بغیر پیشی میرٹ پر فیصلہ سنائے جانے کے علاوہ کوئی اور راستہ باقی نہیں بچا، انصاف کا تقاضا ہے کہ میرٹ پر فیصلہ سنایا جائے‘۔

مشہور خبریں۔

پاکستان نے چین کی مدد سے چوتھا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

?️ 31 جولائی 2025پاکستان نے چین کی مدد سے چوتھا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

کسانوں کو 18 سو ارب روپے کے قرضہ جات دیے جائیں گے، شہباز شریف

?️ 31 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کسانوں

صیہونی کب سے غزہ پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے؟

?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: المیادین چینل نے عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کا حوالہ

پی ٹی اے کا ٹک ٹاک سے بچوں کو دور رکھنے کیلئے اہم اقدامات کرنے کا اعلان

?️ 23 ستمبر 2021پشاور(سچ خبریں) پی ٹی اےنے اہم قدم اٹھاتے ہوئے  18 سال سے

ہم اسرائیل کے سوا تمام ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں: شاہ محمودقریشی

?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:پاکستان تمام ممالک کےساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے لیکن اس

الجولانی حکومت اور شامی جمہوری کرد فورسز افواج کے درمیان شدید اختلافات  

?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:مطلع ذرائع نے شام میں دہشت گرد حکومت الجولانی اور

رفح کے رہائشی قابضین کی دھمکیوں سے نہیں ڈرنے والے: غزہ حکومت

?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: صیہونیوں کی جانب سے رفح پر حملے کے بعد قابض

پاکستان ایئر فورس کو خراج تحسین: یومِ دفاع و شہدا بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

?️ 7 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 1965کی پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے