?️
سرگودھا (سچ خبریں) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ فرق نہیں۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف سرگودھا میں ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ شخصیت سے اختلاف ہوسکتا ہے مگر 9 مئی کو فوجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، ان کا نشانہ بھی ہماری فوج تنصیبات تھیں، اس جماعت نے وہ کیا جو دشمن دہائیوں میں نہ کر سکا، جن وردیوں کی توہین کی گئی انہی نوجوانوں نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ملک کا مستقبل مضبوط اور محفوظ ہاتھوں میں ہے، ملک کی اصل سیسہ پلائی دیوار نوجوان ہیں۔ جس طرح لیپ ٹاپ کو بچا کر رکھتے ہیں کہ اس میں کوئی وائرس نہ آجائے، اس طرح ذہن کو بھی بچا کر رکھنا ہے کہ اس میں کوئی پولیٹیکل وائرس نہ آجائے۔
انہوں نے کہا کہ بہکاوے میں آنے والے بچے آج جیلوں میں ہیں، کبھی اپنی دھرتی ماں کیخلاف قدم نہ اٹھانا، نوجوان فتنے اور فساد کا ایندھن بننے سے دور رہیں، ہمیں ڈیتھ سیل میں ڈالنے والے آج کہاں ہیں اور ہم کہاں ہیں۔


مشہور خبریں۔
ہم ابھی تک معاہدے کے حتمی فیصلے تک نہیں پہنچ پائے ہیں: ایروانی
?️ 9 جون 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مندوب امیر
جون
یونان کشتی حادثہ: پاکستان کو 82 افراد کی لاشیں موصول ہوچکیں، اموات میں اضافے کا خدشہ ہے، رانا ثنا اللہ
?️ 23 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے یونان میں
جون
سی پیک میں مزید 4 راہداریوں کو شامل کیا جا رہا ہے، چینی قونصل جنرل
?️ 14 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے کہا
نومبر
نیدرلینڈز میں سیاسی پناہ گزینوں کی حالت زار
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:جرمنی کے ایک اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں ہالینڈ میں
اگست
عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی عینک لگا کر 70 فیصد ہے۔ اعظم نذیر تارڑ
?️ 16 فروری 2026شیخوپورہ (سچ خبریں) وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ
فروری
غزہ میں 80 فیصد سے زائد معذور افراد کی بحالی کا سامان قابض حکومت کی جارحیت سے تباہ
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: "عالمی امدادی گروپ” نے اس بات پر زور دیا کہ
جولائی
پاکستان کو بھارت کے دریائے سندھ کے بہاؤ پر ممکنہ قابو سے سنگین خطرہ
?️ 31 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے لیے ایک نیا خطرہ سامنے آ
اکتوبر
گرین لائن کراچی کی سڑکوں پر آگئی
?️ 25 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) شہر قائد کے رہائشیوں کا طویل انتظار ختم ہوا، شہر
دسمبر