جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کا اعلان، پولنگ شیڈول کیا ہو گا؟

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عام انتخابات کی تاریخ طے کرنے کا اختیار دینے کے لیے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 میں حال ہی میں ترمیم کی گئی تھی جس میں انتخابی شیڈول کے اعلان سے لے کر پولنگ کے دن تک کے طریقہ کار کی ٹائم لائن کی وضاحت کی گئی جو کہ تقریباً 54 روز بنتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 (2) کے تحت الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے سات روز کے اندر انتخابی شیڈول کا اعلان کرنا ہے۔

قانون کے مطابق شیڈول کے اعلان کے بعد کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 6 دن کا وقت دیا گیا ہے اور نامزد امیدواروں کی فہرست اس کے اگلے روز شائع کی جائے گی۔

اس طرح سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے آٹھ دن، کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لیے چار دن اور اپیلوں پر فیصلہ کرنے کے لیے سات روز کا وقت دیا گیا ہے، امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست اپیلوں پر فیصلہ کیے جانے کے اگلے روز شائع کی جائے گی۔

اگلے روز کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے جس کے بعد اگلے دن امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے اور حتمی فہرست شائع کی جائے گی۔

انتخابی پروگرام کے مطابق پولنگ کی تاریخ امیدواروں کی حتمی فہرست کی اشاعت کے بعد 28 دن سے پہلے مقرر کی جانی چاہیے۔

الیکشن ایکٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ تاریخ یا تاریخیں جن پر رائے شماری ہوگی، وہ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست کی اشاعت کے 28 روز سے قبل نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کرا دیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے کام کا جائز ہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر 2023کو شائع کر دی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا تھا کہ اس کے بعد 54 دن کے الیکشن پروگرام کے بعد انتخابات جنوری 2024کے آخری ہفتے میں کرا دیے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

زیادہ تر اسرائیلی حکام جنگ بندی کے خواہاں

?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: واشنگٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں تاکید

جھوٹ بولنے، مالی بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے الزام میں امریکی نمائندہ گرفتار

?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کے ریپبلکن نمائندے جارج سینٹوس، جن کے جھوٹ پہلے

اعتزاز احسن نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف توہین مذہب مقدمات کی مخالفت کر دی۔

?️ 7 مئی 2022اسلام آبا د(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کے

پنجاب میں انتخابات: وفاقی، صوبائی حکومتوں نے نظرثانی درخواست دائر کردی

?️ 23 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت اور پنجاب کی نگران حکومت نے صوبے

فلسطین کی حمایت کرنے والے امریکی طلباء کے ساتھ ترک طلباء کا اظہار یکجہتی

?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: ترک طلباء نے فلسطین کی حمایت میں امریکہ میں طلباء

دنیا کا سب سے بڑا انسانی اجتماع

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:دنیا کے سب سے بڑے انسانی اجتماعات میں سے ایک عراق

افغان سفیر کی بیٹی کا معاملہ اغوا کا کیس نہیں ہے: شیخ رشید

?️ 20 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے

ٹرمپ کی کمپنی کے خلاف ٹیکس چوری کرنے کا مقدمہ

?️ 3 جولائی 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک کمپنی پر الزام عائد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے