🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق جنوری میں بجلی کی پیداوار کے لیے توانائی کی لاگت پچھلے مہینے کے مقابلے میں 59 فیصد اضافے کے بعد فی یونٹ 11 روپے 20 پیسے ہوگئی۔
بتایا گیا کہ عارف حبیب لمیٹڈ کے ہیڈ آف ریسرچ طاہر عباس کے مطابق توانائی کی لاگت میں اضافہ پانی اور نیوکلیئر سے کم بجلی کی پیداوار کی وجہ سے ہوا۔
جنوری میں پانی سے بجلی کی پیداوار کا حصہ دسمبر کے 20.4 فیصد کے مقابلے میں 9.4 فیصد رہا، پانی سے بجلی کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے بجلی کی اوسط لاگت بڑھی کیونکہ ڈیم سے حاصل ہونے والی بجلی پر توانائی کی لاگت صفر ہوتی ہے۔
اسی طرح توانائی مکس میں سے نیوکلیئر پاور کا حصہ بھی کم ہو کر جنوری میں 22 فیصد رہ گیا جو گزشتہ مہینے 27.1 فیصد تھا، قابل تجدید ذرائع سے حاصل ہونے والی بجلی کی سب سے کم 1.07 روپے فی یونٹ کی لاگت نیوکلیئر پاور آتی ہے۔
اسی طرح کوئلے سے بجلی کی فی یونٹ لاگت بھی جنوری میں اضافے کے بعد 16.05 روپے پر پہنچ گئی جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 39.6 فیصد زائد ہے، تھر کول عالمی قیمتوں کے بینچ مارک سے منسلک نہیں ہے، لہٰذا درآمدی کوئلے کے مقابلے میں نمایاں طور پر سستا ہے۔
تاہم پاکستان بجلی کی پیدوار میں درآمدی کوئلے کا استعمال بھی کرتا ہے کیونکہ تھر سے اس کی فراہمی محدود ہے، بجلی کی پیداوار میں کوئلے کا حصہ گزشتہ مہینے سب سے زیادہ 28.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر میں 18.1 فیصد تھا۔
ری گیسیفائیڈ مائع قدرتی گیس (آر ایل این جی) کی اوسط لاگت ماہانہ بنیادوں پر 8.4 فیصد اضافے کے بعد 21 روپے 91 پیسے فی یونٹ پر پہنچ گئی، جس کی وجہ سے بجلی کی پیداوار کے لیے توانائی کی مجموعی لاگت میں اضافہ ہوا۔
مشہور خبریں۔
ڈراما سیریل ’رضیہ‘ نے آئیکون ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا
🗓️ 18 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) رواں سال نشر ہونے والا ڈراما سیریل ’رضیہ‘ کی
دسمبر
عمران خان ملکی سیاست کی شطرنج کے بادشاہ ہیں، فواد چوہدری
🗓️ 27 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران
مئی
چینی ہیکرز نے امریکی دفاعی اور ٹیکنالوجی کمپنیوں میں کی دراندازی
🗓️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں: سی ان ان نے پالو آلٹو کے حوالے سے بتایا
دسمبر
عظمت سعید کے لئے براڈشیٹ کمیشن سے استعفی دے دینا چاہیے: مریم نواز
🗓️ 27 جنوری 2021عظمت سعید کے لئے براڈشیٹ کمیشن سے استعفی دے دینا چاہیے: مریم
جنوری
الکاظمی کے دورہ تہران کے اہم موضوعات کیا تھے؟
🗓️ 24 فروری 2023سچ خبریں:عراق کے سابق وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کے میڈیا آفس نے
فروری
صیہونیوں کے ہاتھوں اب تک کتنے فلسطینی سائنسدان اور محقق شہید ہوئے ہیں؟
🗓️ 18 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں نسل کشی
مئی
سعودی عرب کے ساتھ تعلقات ہمیں معاشی مواقع فراہم کریں گے:نیتن یاہو
🗓️ 23 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نے ایک بار پھر سعودی عرب کے ساتھ
فروری
عالمی قرض دہندگان کا حکومت سے پشاور بی آر ٹی ٹھیکیداروں کے واجبات ادا کرنے کا مطالبہ
🗓️ 4 جون 2023پشاور: (سچ خبریں) عالمی قرض دہندہ اداروں ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی
جون