جنوبی وزیرستان میں 3 حملوں میں 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق

?️

وادی تیراہ: (سچ خبریں) جنوبی وزیرستان اپر اور ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں 3 حملوں میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے چار اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق اپر جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے کرم میں سیکیورٹی فورسز کی بم ڈسپوزل گاڑی پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا گیا۔

آئی ای ڈی حملے کے بعد حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں ایف سی کے 4 جوان شہید اور 5 زخمی ہوئے۔

زخمی اہلکاروں میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور انہیں وانا کے اسکاؤٹس ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

ایک اور واقعے میں عسکریت پسندوں نے دزا غنڈائی کے علاقے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں محکمہ انسداد دہشت گردی کا ایک اہلکار شہید اور دو شہری زخمی ہوگئے۔

خیبر کی وادی تیراہ میں نامعلوم مقام سے فائر کیا جانے والا مارٹر گولہ علاقے میں گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بار قمبر خیل کے علاقے بھوٹان شریف میں ایک سرکاری پرائمری اسکول ہاشم خان کالے کے طلبہ کا ایک گروپ اپنے گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم سمت سے فائر کیا گیا مارٹر قریبی گھروں اور ایک مسجد پر گرا۔

مارٹر گولے کی وجہ سے سرا چینا کے علاقے میں کچھ گھروں اور مسجد میں آگ لگ گئی جبکہ مارٹر سے نکلنے والے چھروں سے 6 بچے شدید زخمی ہوئے، جس میں ایک بچی بھی شامل ہے۔

رہائشیوں کے مطابق 10 سالہ عابد اللہ اور اس کی بہن کلثوم پشاور کے ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ دیگر زخمی طلبہ کو ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

اگرچہ فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ مارٹر گولہ کس نے فائر کیا لیکن کچھ سرکاری حلقوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی گئیں کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے دو حریف گروہ کے لڑائی کے نتیجے میں یہ مارٹر فائر کیا گیا جو بھاری ہتھیاروں سے ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے تھے۔

مشہور خبریں۔

تحریک تحفظ آئین کا موجودہ حکومت کے خاتمے ‘ آزاد الیکشن کمیشن کے تحت نئے انتخابات کا مطالبہ

?️ 5 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب

بن سلمان ایک دماغی بیمار قاتل ہے:سابق سعودی انٹیلی جنس عہدہدار

?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے ایک سابق سینئر سکیورٹی عہدیدار نے 2017 میں

مصر اور ترکی کے مابین کشیدگی میں کمی، حماس نے خیرمقدم کردیا

?️ 2 اپریل 2021استنبول (سچ خبریں) مصر اور ترکی کے مابین جاری کشیدگی میں کمی

رواں سال کے آغاز سے اب تک 13 فلسطینی بچے شہید

?️ 2 جون 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے منگل کو اعلان

ہیگ میں صہیونی جنگی جرائم کا معاملہ زیر غور؛صیہونی حکام تشویش میں مبتلا

?️ 3 مارچ 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ نے ہیگ ٹریبونل میں صہیونی جنگی جرائم کی

اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ کے غیرجانبدار ہونے تک ملک تجربات کا شکار رہے گا، بلاول بھٹو

?️ 15 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل سمیت دوسری مصنوعات میں کمی کا اعلان کر دیا

?️ 16 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ حماد اظہر نے پیٹرول اور ڈیزل کی

سرحد پر اشتعال انگیزی : پاکستان کا افغان مہاجرین بارے پالیسی سخت کرنے کا فیصلہ

?️ 16 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی سخت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے