جناح ہاؤس حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے عمران خان آج طلب

🗓️

لاہور:(سچ خبریں) لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس (جناح ہاؤس) پر 9 مئی کو ہونے والے حملے کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو آج طلب کرلیا۔

عمران خان کو آج شام 4 بجے قلعہ گجر پولیس ہیڈ کوارٹر میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا ہے، انہیں جناح ہاؤس حملے کے خلاف سرور روڈ تھانے میں درج مقدمے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

عمران خان کو اُن حملہ آوروں کی مبینہ حوصلہ افزائی کے الزام میں اس کیس میں نامزد کیا گیا ہے جنہوں نے عمران خان کی گرفتاری کے ردعمل میں جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی اور اسے آگ لگا دی۔

مذکورہ جے آئی ٹی کے سربراہ اور ڈی آئی جی (انویسٹی گیشن) لاہور کامران عادل کی جانب سے جاری سمن میں کہا گیا کہ ’عمران خان کو حکومت پنجاب کی جانب سے بنائی گئی جے ٹی آئی کی تحقیقاتی کارروائی میں شامل ہونے کے لیے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے دفتر میں حاضر ہوں۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے تصدیق کی ہے کہ عمران خان کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے، سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم سے پوچھ گچھ کا مقصد اس بات کا تعین کرنا ہے کہ جناح ہاؤس حملے وہ کس حد تک ملوث تھے، واقعے کے خلاف درج ایف آئی آر میں پی ٹی آئی کے کئی سینیئر رہنماؤں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ایس ایس پی (انویسٹی گیشن) لاہور ڈاکٹر انوش مسعود نے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا تھا جہاں جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو رکھا گیا ہے، بعدازاں عمران خان خان کو مذکورہ سمن جاری کیا گیا۔

ایس ایس پی کی جانب سے یہ دورہ ایسے وقت میں کیا گیا جب عمران خان نگران حکومت پنجاب پر جیل میں قید پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان کے ساتھ بدسلوکی کا الزام عائد کررہے ہیں۔

انہوں نے 28 مئی کو کوئی ثبوت فراہم کیے بغیر دعویٰ کیا تھا کہ ’مجھے پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین کارکنان کے ساتھ دوران حراست ریپ کے ارتکاب کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں‘۔

ایس ایس پی انوش مسعود اُن 53 جے آئی ٹیز میں سے ایک کی سربراہی بھی کر رہی ہیں جو 9 مئی کو صوبے بھر میں ہونے والے پرتشدد واقعات کے بعد درج مقدمات کی تحقیقات کرنے اور انہیں حتمی شکل دینے کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے تشکیل دی گئی ہیں، یہ جے آئی ٹیز پولیس، عسکری ٹاور اور دیگر حساس تنصیبات پر حملوں کی تحقیقات کریں گی۔

مشہور خبریں۔

یمن کے امریکی طیارہ بردار جہاز پر اور اسرائیلی علاقوں پر حملے

🗓️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے امریکی

دنیا کی وکالت کے بجائے اپنے لوگوں کی حالت دیکھو؛چین کا پلوسی پر طنز

🗓️ 11 اگست 2022سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اپنے ٹوئٹر پیج پر

طالبان ایسا کیا کرنے کا سوچ رہے ہیں کہ دنیا حیران رہ جائے

🗓️ 6 اگست 2023سچ خبریں: طالبان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہمیں ایسا

سوئنگ ریاستوں میں ٹرمپ اور ہیرس کے درمیان سنسنی خیز دوڑ

🗓️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ میں صدارتی انتخابات میں صرف دو ہفتے باقی رہ گئے

غزہ جنگ سے اسرائیل میں کاروں کی درآمد مفلوج

🗓️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: اقتصادی اخبار گلوبز کے مطابق اسرائیل کی موجودہ صورتحال نے 2024

یوکرین جنگ میں کینیڈا کو بھی جانی نقصان

🗓️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:کینیڈا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اس

افغانستان پر نظر رکھنے کے لیئے پاکستانی فوجی اڈوں کو استعمال کرنے کا معاملہ، امریکا نے نیا بیان جاری کردیا

🗓️ 26 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) اگرچہ امریکا نے افغانستان سے اپنی افواج کو نکالنے

روسی جوہری حملے کے خطرے کے بارے میں امریکی افواہیں

🗓️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی حکام اور اس ملک کا میڈیا بارہا گزشتہ دنوں میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے