?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینیئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک کو جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والے کرداروں سے ابھی تک چھٹکارا نہیں ملا ہے، ’بابا رحمت‘ کے پیروکاروں نے اب آر ٹی ایس (رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم) کی جگہ لے لی ہے۔
وہ گزشتہ روز سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال کے حلقے پھول نگر میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہی تھیں، اس موقع پر وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما اور عہدیداران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت مسلم لیگ (ن) کو سیاسی جماعت کے بجائے ایک ’دہشت گرد تنظیم‘ کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریاست یا حکومت سے زیادہ طاقتور کوئی نہیں، اگر آج ریاست پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیتی ہے تو ان کی گرفتاری کو کوئی نہیں روک سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جدوجہد جاری ہے جو الیکشن جیتنے کے لیے نہیں بلکہ ملک بچانے کے لیے میدان میں ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ بزدلوں کی طرح عمران خان گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنے پارٹی کارکنان کو استعمال کر رہے ہیں۔
پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان جھڑپوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے زور دے کر کہا کہ عمران خان کے کارکنان پولیس اہلکاروں پر حملہ آور نہیں ہو رہے بلکہ عدالت اور ملک کے عدالتی نظام کی توہین کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی انصاف کے پیمانے پر توازن قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور یہی ووٹ کی حقیقی عزت ہ
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائز نے دعویٰ کیا کہ صرف ان کی جماعت ہی پاکستان اور اس کی وفاقی اکائیوں کے مفادات کا تحفظ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے
انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب بہادری اور نظریے کی بات کی جائے تو ملک میں کسی اور جماعت کے پاس نواز شریف جیسا لیڈر نہیں ہے۔
بعد ازاں پارٹی کے یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوجوان مسلم لیگ (ن) کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، اگر انتخابات میں تاخیر ہوئی تو وہ پھول نگر سے یوتھ ونگ کی تنظیم سازی شروع کریں گی۔
رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے حوالے سے کہا کہ ملک 90 کی دہائی میں تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن تھا لیکن آج ایک ایسے شخص کی وجہ سے ملک کو تاریخ کے بدترین بحران کا سامنا ہے جو کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوا، ملک میں مہنگائی کی موجودہ لہر پی ٹی آئی حکومت کی غلط پالیسیوں اور آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کا نتیجہ ہے، ملک کو ان بحرانوں سے مسلم لیگ (ن) نکالے گی۔
دریں اثنا مریم نواز نے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں مسلم لیگ (ن) کے لاہور ڈویژن چیپٹر کے تنظیمی ڈھانچے اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، انہوں نے کہا کہ ’ہم الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے کیونکہ ہم نے کبھی سلیکشن کو قبول نہیں کیا‘۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ کی عزت یقینی بنانے کے لیے مقابلے کا میدان برابر ہونا چاہیے، جب تک یہ توازن پیدا نہیں ہوتا، انصاف نہیں ملے گا، افسوس ہے کہ ’سازشی‘ اب بھی سازشوں میں مصروف ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف وہ لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کا تحفظ کیا، نواز شریف ہمیشہ کارکنوں کے لیے ڈھال بنے لیکن عمران خان اپنےکارکنوں، خواتین اور بچوں کے پیچھے چھپے ہوا ہے’۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی بیٹی کے ساتھ جیل کی سزا بھگتنے کے لیے لندن سے واپس آئے، ان کا موازنہ ایسے آدمی سے نہیں کیا جا سکتا جو عدالت میں جانے سے بھی ڈرتا ہے’۔
پارٹی کی سینیئر نائب صدر نے کہا کہ ملک کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کی پیش گوئی کرنے والا اب عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہا ہے اور ان احکامات کو زمان پارک تک پہنچانے والوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’مسلم لیگ (ن) پاکستان کی ترقی اور وقار کی ضامن ہے، پارٹی کے بہادر کارکن اس کا فخر ہیں اور ان کی قیادت کرنا میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے‘۔
دریں اثنا حمزہ شہباز نے گزشتہ روز شہر کے تین حلقوں (پی پی 146، پی پی 147 اور پی پی 163) سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔
مشہور خبریں۔
صیہونی اشتعال انگیزیوں کی قیمت
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک صیہونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی ریاست
اکتوبر
غزہ آپریشن میں اسرائیلی فوج کہاں تھی؟
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے مختلف ذرائع ابلاغ کے حوالے سے ایک رپورٹ
اکتوبر
افغانستان میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیئے طالبان نے افغان حکومت سے ملاقات کا اعلان کردیا
?️ 16 مارچ 2021قطر (سچ خبریں) افغانستان میں 2 دہائیوں سے جاری جنگ کا خاتمہ
مارچ
صہیونی پیادے کا یمن میں داخلہ
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی جاسوسی نیٹ ورک سے وابستہ جونا تھن اسپائر حال
اگست
ملکی ترقی اور خوشحالی کا سفر خوارج کے خاتمے تک ممکن نہیں، وزیراعظم
?️ 4 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت کا ایک سال
مارچ
عام انتخابات اکتوبر میں ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت ہی ہوں گے، وفاقی وزیر احسن اقبال
?️ 6 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقدامات
دسمبر
بھارت،افغانستان کے حالات میں بگاڑ پیدا کرنا چاہتا ہے: وزیر خارجہ
?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے
ستمبر
شام کے بارے میں نیتن یاہو کی انٹیلی جنس حکام کے ساتھ میٹنگ میں کیا ہوا ؟
?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے اعلان کیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن
نومبر