جمہوری عمل تو پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں ہے، عدالتوں میں قانون کے مطابق فیصلہ ہوتا ہے۔ رانا ثناءاللہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جمہوری عمل تو پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں ہے، عدالتوں میں قانون کے مطابق فیصلہ ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے عدالتی فیصلے اور سیاسی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی و قانونی صورتحال میں اللہ تعالی نے ہمیں معرکہ حق میں کامیابی دی ہے اور اتحادی حکومت کو اب معیشت کو درست کرنے کا سنہری موقع ملا ہے۔ یہ اتحادی حکومت کی تیسری بڑی کامیابی ہے، جو جمہوری استحکام کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں ہوتا ہے،جبکہ عدالتوں کا کام قانون کے مطابق فیصلے دینا اس کی درست تشریح پہلے ہائیکورٹ نے کی اور اب سپریم کورٹ نے اس کی توثیق کی ہے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ایسی جماعت جو پارلیمنٹ میں موجود ہی نہیں، اسے مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں جو جماعت اسمبلی میں موجود ہی نہیں، وہ مخصوص سیٹیں کیسے حاصل کرسکتی ہے؟اگر وہ فیصلے کے خلاف احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں، یہ ان کا حق ہے، لیکن بہتر یہ ہوگا کہ پی ٹی آئی خود اپنا محاسبہ کرے۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ اس عدالتی فیصلے کے بعد نمبر گیم واضح ہو چکا ہے اور اب اتحادی حکومت کو پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت حاصل ہو سکتی ہے،جو قانون سازی اور حکومتی اصلاحات کے لیے نہایت اہم ہے۔

مشہور خبریں۔

ملک بھر میں  کورونا سے مزید 95 افراد کا انتقال ہو گیا

?️ 17 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کا

سعودی طاقت کے مراکز ہمارا جائز ہدف ہیں، کارروائیاں مزید شدید ہوں گی : انصاراللہ کا اعلان

?️ 19 اکتوبر 2026سچ خبریں: انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد نے کہا

شہباز شریف کی سپیکر قومی اسمبلی، گورنرز، وزراء اعلی کو عیدالفطر کی مبارکباد

?️ 21 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عید الفطر کے

اسدعمر نے کہا کہ گرین لائن بس کے کرایے کے بارے میں اہم بیان دے دیا

?️ 10 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا کہ گرین

ہیٹی میں امریکی کیوں غیر محفوظ ہیں؟

?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: ایک امریکی خاتون اور اس کی بیٹی کے اغوا کے

صیہونی حزب اللہ سے بچنے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟

?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: ممتاز عربی تجزیہ نگار نے نشاندہی کی کہ صیہونی کسی

امریکی نائب صدر وینس کا دعویٰ، ایران کے خلاف جنگ سے متعلق نئے دعوے

?️ 30 اکتوبر 2026سچ خبریں: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے فاکس نیوز پر

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر

?️ 16 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے