?️
ملتان (سچ خبریں) ملتان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی کے خلاف جعلی ڈگری کیس میں مجموعی طور پر 17 سال کی قید کی سزا سنادی، جمشید دستی نے مدرسہ کی سند پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔
سابق رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) جمشید دستی کی بی اے کی جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، فیصلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان کی عدالت میں سنایا گیا۔ عدالت نے جرم بدفعہ 82 پر 3 سال، دفعہ 420 جعل سازی پر 2 سال، دفعہ 468 جعلی دستاویزات پر 7 سال اور دفعہ 471 جعلی دستاویزات کو اصل کے طور استعمال کرنے پر 2 سال قید اور 10 ہزار جرمانہ جبکہ دفعہ 206 رشوت دینے کی کوشش کرنے کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی۔
جمشید دستی کے خلاف الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کا استغاثہ دائر کر رکھا تھا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق جمشید دستی نے 2008 میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا تھا لیکن اس سند کا ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پاس ریکارڈ موجود نہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملزم نے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی اور حقیقت کو چھپایا اس لیے انہیں نااہل کیا جائے۔ عدالت نے جمشید دستی کو بار بار طلب کرنے اور ان کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر فیصلہ سنا دیا۔


مشہور خبریں۔
لاہور کی 96 فیصد صنعتوں میں اخراج کنٹرول سسٹمز نصب کریئے گئے ہیں، مریم اورنگزیب
?️ 28 دسمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ
دسمبر
یمن کے پاس طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سیاسی بیورو کے رکن نے اس
ستمبر
ابھرتی ہوئی معیشتوں پر برکس کے اثرات
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: برکس گروپ، برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ کی
اکتوبر
پی ڈی ایم کا ہدف مریم بی بی کو ملک سے باہر بھیجنا ہے: شیخ رشید
?️ 5 فروری 2021راولپنڈی (سچ خبریں) راولپنڈی میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے وزیر
فروری
سابق موساد اہلکاروں سمیت سیکڑوں صیہونی فوجیوں کا جنگ بندی کا مطالبہ
?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ موساد کے
اپریل
ڈنمارک میں ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں:ڈنمارک کے الٹرا نیشنلسٹ گروپ کے متعدد ارکان، جو کہ ڈنمارک
اگست
اسرائیلی کرنسی کا زوال شروع
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: کیلکالسٹ اخبار کے مطابق حزب اللہ کی طرف سے مقبوضہ
ستمبر
فیس بک، انسٹاگرام اورتھریڈز پر اے آئی مواد کی نشاندہی کا فیچر پیش کرنے کا اعلان
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز کی مالک کمپنی میٹا نے
فروری