?️
ملتان (سچ خبریں) ملتان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی کے خلاف جعلی ڈگری کیس میں مجموعی طور پر 17 سال کی قید کی سزا سنادی، جمشید دستی نے مدرسہ کی سند پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔
سابق رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) جمشید دستی کی بی اے کی جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، فیصلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان کی عدالت میں سنایا گیا۔ عدالت نے جرم بدفعہ 82 پر 3 سال، دفعہ 420 جعل سازی پر 2 سال، دفعہ 468 جعلی دستاویزات پر 7 سال اور دفعہ 471 جعلی دستاویزات کو اصل کے طور استعمال کرنے پر 2 سال قید اور 10 ہزار جرمانہ جبکہ دفعہ 206 رشوت دینے کی کوشش کرنے کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی۔
جمشید دستی کے خلاف الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کا استغاثہ دائر کر رکھا تھا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق جمشید دستی نے 2008 میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا تھا لیکن اس سند کا ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پاس ریکارڈ موجود نہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملزم نے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی اور حقیقت کو چھپایا اس لیے انہیں نااہل کیا جائے۔ عدالت نے جمشید دستی کو بار بار طلب کرنے اور ان کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر فیصلہ سنا دیا۔


مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کے پانچ ارکان کی رہائی کے لیے القاعدہ نے کیا 10 لاکھ ڈالر کا مطالبہ
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں: یمن کے جنوبی صوبے ابین میں القاعدہ کے دہشت گردوں
فروری
فرحہ فلم کا اثر؛مغربی ضمیر بھی بیدار
?️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں:فرحہ ایک ایسی فلم ہے جس نے 1948 میں صیہونی حکومت
دسمبر
نیا پاکستان محبت کا پیغام دے رہا ہے
?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں ‘پیغام پاکستان’ کے موضوع پر منعقدہ
جولائی
ہماری قوم قابضین کے ساتھ کسی بھی جنگ کے لیے تیار ہیں: حماس
?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں: حماس کے ترجمان عبداللطیف القانو نے جنین کیمپ پر صیہونی
اپریل
جنگلات ہمارے ماحول، معیشت اور شہریوں کیلئے لائف لائن ہے۔ مریم نواز
?️ 21 مارچ 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جنگلات کے عالمی دن
مارچ
کورونا جانے والا نہیں،کسی نہ کسی شکل میں ظاہر ہوتا رہے گا؛عالمی ادارہ صحت
?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے اپنے ایک تازہ ترین بیان
جنوری
پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی
?️ 13 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے شوکاز نوٹس کا
جولائی
توشہ خانہ کیس کی تفتیش نیب کے ترمیم شدہ قانون کے مطابق کی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ
?️ 28 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو پی ٹی
اپریل