مسابقتی کمیشن کا غیرمعیاری وائٹننگ کریمز فروخت کرنے والی کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے غیر معیاری رنگ گورا کرنے والی کریمز (جن میں مرکری کا استعمال منظور شدہ حد سے زیادہ کیا جاتا ہے) کی مارکیٹنگ اور فروخت کرنے والی کمپنیوں کے خلاف ملک گیر کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کمپٹیشن کمیشن کے آفس آف فیئر ٹریڈ اور مارکیٹ انٹیلی جنس یونٹ کی ابتدائی ریسرچ میں مشاہدہ ہوا ہے کہ مارکیٹ اور آن لائن فروخت ہونے والی کئی مشہور برانڈز کی کریموں میں خطرناک حد تک مرکری کا استعمال کیا جاتا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ان مصنوعات کی مارکیٹنگ میں ان کو محفوظ اور مؤثر بتایا جاتا ہے جب کہ پراڈکٹ کی اجزا کی فہرست میں مرکری شامل ہونے کا ذکر نہیں کیا جاتا۔

یاد رہے کہ مرکری ایک زہریلا کیمیکل ہے جس کا استمال اعصابی امراض ، جلدی بیماریوں اور گردوں کے نقصان کا باعث بن سکتا ہے، دنیا کے بیشتر ممالک میں مرکری کا کاسمیٹکس میں استعمال مکمل طور پر ممنوع ہے۔

مشاہدہ میں آیا ہے کہ پاکستان میں متعدد وائٹننگ کریمز ’فئیرنس‘، ’گلو‘ اور ’لائٹننگ‘ جیسے دعووں کے تحت فروخت ہونے والی کریموں میں مرکری کا ممنوعہ مقدار میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق کمپٹیشن ایکٹ 2010 کی دفعہ 10 کے تحت غلط یا گمراہ کن اشتہارات اور مارکیٹنگ ممنوع ہے جب کہ گمراہ کن مارکیٹنگ اور دعوی پر 7 کروڑ 50 لاکھ روپے یا کمپنی کے سالانہ ٹرن اوور کا 10 فیصد تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

کمیشن نے ایسی کمپنیوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے جو ان مضر صحت مصنوعات کی فروخت یا تشہیر میں ملوث ہیں۔

کمپٹیشن کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کی سرگرمیاں نہ صرف صارفین کی صحت کے لیے خطرہ ہیں بلکہ قانون کی پاسداری کرنے والے کاروباری اداروں کے ساتھ ناانصافی کا سبب بھی ہیں۔

کمیشن نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی کوئی بھی کریم استعمال نہ کریں جس میں مرکری موجود ہونے کا شبہ ہو۔

علاوہ ازیں، عوام سے یہ بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ گمراہ کن اشتہارات یا غیر محفوظ مصنوعات کی اطلاع کمیشن کے آن لائن شکایت پورٹل کے ذریعے دیں اور دستیاب شواہد جمع کروائیں۔

مشہور خبریں۔

حسین الحاج حسن: اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کا نتیجہ لبنان کی خودمختاری کا محافظ ہونا چاہیے

?️ 11 اپریل 2026سچ خبریں: لبنانی پارلیمان میں وفاداری کے پارلیمانی گروپ کے نمائندے اور

اردن میں صیہونی حکومت کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی ریلی

?️ 12 مئی 2022سچ خبریں: اردن کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے گذشتہ شب

تل ابیب نے صالح العروری کو کیوں قتل کیا؟

?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں:تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ صالح العروری کے

عرب لیگ کے اجلاس سے قبل بشار الاسد کے سعودی عرب کے دورے کا امکان

?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:روسی خبر رساں ایجنسی TASS نے باخبر ذرائع کے حوالے سے

ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی دھمکیاں مایوسی کی وجہ سے ہیں: عطوان

?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ جو اپنی خالی کابینہ

یورپ میں ہونے والے منظم جرائم کے بارے میں اہم انکشاف ہوگیا

?️ 13 اپریل 2021ہنگری (سچ خبریں) امن کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے یورپی ممالک میں

شفا ہسپتال کی تازہ ترین صورت حال

?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنماؤں میں سے ایک باسم نعیم

امریکہ اور چین کے درمیان سیاسی تجارتی جنگ میں شدت کی وجوہات 

?️ 18 نومبر 2025سچ خبریں:  گذشتہ فروری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے