?️
لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے بااختیار بلدیاتی نظام کے لیے 21 دسمبر کو ملک بھر میں دھرنے دینے کا اعلان کردیا۔
ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں حالیہ عوامی اجتماع کے انعقاد میں خدمات انجام دینے والے منتظمین اور کارکنان کے اعزاز میں اتوار کو منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ متناسب نمائندگی عوام کو بااثر اشرافیہ کی سیاسی یرغمالی سے نجات دلانے کے لیے ناگزیر ہے۔
انہوں نے موجودہ پولیس اور عدالتی نظام پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ کچہری کا نظام چند طاقتور طبقات کی خدمت کرتا ہے اور عام شہریوں کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ ان کے مطابق جامع پولیس اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
امیر جماعتِ اسلامی نے بااختیار بلدیاتی نظام کے حق میں 21 دسمبر کو ملک بھر میں دھرنوں کا اعلان بھی کیا، انہوں نے بجلی پیدا کرنے والے اداروں (آئی پی پیز) سے کیے گئے معاہدوں کے خلاف احتجاجی تحریک کی ازسرِنو تنظیم کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوگا حکومت نئی احتجاجی مہم کے باقاعدہ آغاز سے قبل ہی اس مسئلے کو حل کر لے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ عوامی اجتماع فرسودہ نظام کے خلاف ملک گیر جدوجہد کے آغاز کی علامت ہے۔ حافظ نعیم نے اعلان کیا کہ جماعتِ اسلامی آئندہ ایک سال میں 50 ہزار عوامی کمیٹیاں تشکیل دے گی اور 50 لاکھ نئے ارکان شامل کرے گی۔ ان کے مطابق احتجاجی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اصلاح اور بہتری پر مبنی تعمیری اقدامات بھی جاری رہیں گے۔
نوجوانوں سے متعلق پروگراموں پر روشنی ڈالتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے زیڈ کنیکٹ (Z-Connect) منصوبے کو نوجوان نسل کے لیے ایک انقلابی قدم قرار دیا، جس کے تحت نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مختلف فنی مہارتوں کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چھوٹے کاروبار شروع کرنے کے لیے بلاسود قرضے دیے جائیں گے، کھیلوں کے مواقع میں اضافہ کیا جائے گا اور اخلاقی و کردار سازی کی تربیت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ بلدیاتی حکومتیں کسی بھی جمہوری نظام کی سب سے مؤثر سطح ہوتی ہیں، مگر پاکستان میں آنے والی حکومتوں نے مسلسل انہیں نظرانداز کیا ہے۔ انہوں نے نام نہاد بڑی سیاسی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خاندانی اور شخصی سیاست کے زیرِ اثر ہیں، جہاں کارکنوں کا کوئی مؤثر کردار نہیں ہوتا۔
انہوں نے پنجاب کے نئے بلدیاتی قانون کو اس کی واضح مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ خاندانی جماعتیں اختیارات عوام کو منتقل کرنے پر آمادہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی نے نہ صرف پنجاب کے بلدیاتی نظام سے متعلق ’سیاہ قانون‘ کے خلاف بلکہ ملک بھر میں بلدیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے بھی تحریک شروع کر رکھی ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ اتوار (21 دسمبر) کو ملک بھر میں تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر دھرنے دیے جائیں گے۔
حکمران اشرافیہ پر تنقید کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکومتیں محض دکھاوے کے لیے چند فلاحی اقدامات کرتی ہیں، جبکہ ادارہ جاتی زوال اور عوامی استحصال کی وہ بھی برابر ذمہ دار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں ایک دوسرے کی ’غلط‘ پالیسیوں کی نقالی کرتی ہیں، جس کی مثال سندھ کے بعد پنجاب میں بھاری ٹریفک جرمانوں کا نفاذ ہے۔
احتساب پر سوال اٹھاتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آئین اور جمہوریت کی کھلی خلاف ورزی کرنے والوں سے کون پوچھے گا، اور ’فارم 47‘ کے ذریعے مسلط کیے جانے والوں اور ان کے سہولت کاروں کا احتساب کون کرے گا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جماعتِ اسلامی عوام، بالخصوص نوجوانوں کی حمایت سے فرسودہ نظام اور اس کے سرپرستوں کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔


مشہور خبریں۔
ہندوستان اور برطانوی فوجی تعاون کو بڑھانے کے معاہدے پر دستخط
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں: جمعہ کو ہندوستان کے دورے کے دوران برطانوی وزیر اعظم
اپریل
محمود عباس کے بیانات پر عطوان کا ردعمل: عوام اور مزاحمت فلسطینی ریاست کی تعمیر کریں گے
?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: رائی الیوم کے ایڈیٹر انچیف نے مزاحمت کے خلاف دو
ستمبر
نازش جہانگیر نے مشکل حالات کا مقابلہ کیسے کیا؟
?️ 5 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر نے اپنی زندگی میں
مئی
یمنی قیدیوں کو پھانسی دینا سعودی عرب کا جنگی جرم
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں: یمن کی قومی نجات حکومت کی وزارت خارجہ نے ایک
مارچ
بچوں کی ویکسی نیشن 15نومبرسے شروع ہوگی
?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 12سال سے
نومبر
پنجاب حکومت کی کم از کم اجرت کے نفاذ کیلئے صوبہ بھر میں مہم شروع
?️ 30 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ نے صوبے
اکتوبر
غزہ میں امریکی-صیہونی امدادی منصوبہ پہلے سے ہی ناکام تھا:یونیسف
?️ 9 جون 2025 سچ خبریں:یونیسف نے اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے غزہ میں
جون
صہیونی فوج کا مغربی کنارے میں الدہیشہ کیمپ پر حملہ
?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی فوج نے آج بدھ کی صبح مغربی کنارے میں بیت
دسمبر