جج نے اپنی مرضی سے فیصلہ مؤخر کیا، ڈیل کا نتیجہ نہیں، بیرسٹر گوہر

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم فیصلے کے لیے تیار ہوکر آئے تھے، جج صاحب نے اپنی مرضی سے فیصلہ مؤخر کیا، یہ کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالتی عملے نے آج فیصلے سے متعلق آگاہ کردیا گیا، اب یہ فیصلہ 17 جنوری کو آئے گا، ہمارے ساتھ ناانصافی ہوتی رہی ہے، ہمارے خلاف ٹرائل کورٹ کا رویہ غیر منصفانہ ہے، ہم فیصلے کے لیے تیار ہوکر آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں کوئی فائدہ نہیں لیا، 190 ملین پاؤنڈ کیس بےہودہ ہے، گواہان نے تسلیم کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا، اگر یہ فیصلہ انصاف پر ہوتا تو عمران خان بری ہوجاتے، ان شااللہ عمران خان جھکیں گے نہیں، ڈٹے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان انصاف اور آئین کی خاطر جیل میں ہیں، انہیں اپنی جان کی پروا نہیں ہے۔

تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 15 جنوری کو مذاکرات کی نشست متوقع ہے، مذاکرات کا مقصد جمہوریت اور انصاف کی بالادستی ہے، فیصلہ مؤخر کرکے ڈیل کا تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے، ڈیل نہیں کریں گے، اعلیٰ عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ڈیل بالکل نہیں کر رہے، ہم ڈیل کے لیے نہیں بلکہ جمہوریت کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں، ہم کوئی آسانی نہیں مانگ رہے، واضح کر رہا ہوں کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے علیحدہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان سے ملاقات نہیں ہوسکی، ہم اور وکلا وقت پر پہنچ گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ فیصلہ سنایا جائے، فیصلے کے بعد 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس ہائی کورٹ میں لے جائیں گے۔

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان پر کوئی دباؤ نہیں ہے، انہوں نے صرف دو مطالبات کیے تھے، وہ بےگناہ قیدیوں کی رہائی چاہتے ہیں، اب فیصلے کے لیے 17 جنوری کا انتظار کر لیتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

لاہور: 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان کےخلاف چارج شیٹ نامکمل قرار

?️ 10 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور (اے ٹی سی) نے

غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل پر داخلی و عالمی دباؤ 

?️ 18 مئی 2025 سچ خبریں:اسرائیل پر غزہ میں جنگ بندی کے لیے شدید اندرونی

آزادانہ، منصفانہ انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کیلئے تیار ہے، سکندر سلطان راجا

?️ 30 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے

صیہونیوں کی جنت

?️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:بیشتر مسلم ممالک کے عوام کی مخالفت کے باوجود اور متحدہ

 غزہ فلسطین کا ناقابلِ تقسیم حصہ ہے:چین اور ملائیشیا 

?️ 17 اپریل 2025 سچ خبریں:چین اور ملائیشیا نے ایک مشترکہ میں زور دیا ہے

جلد ہی حکومت 5 تا 11 سال کے بچوں کو کورونا ویکسین لگائے گی:عبدالقادر پٹیل

?️ 29 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیرصحت نے اعلان کیا ہے کہ حکومت 5 سے

امام خمینی ایک سیاسی مفکر اور وحدتِ امت کے علمبردار:عراقی رہنما

?️ 5 جون 2025سچ خبریں:عراق کی مجلس اعلٰی اسلامی کے ترجمان علی فاضل الدفاعی کا

الشفاء اسپتال میں صہیونی جرائم انسانیت کی توہین

?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ میں فلسطینی اتھارٹی کے میڈیا آفس نے الشفاء اسپتال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے