جب تک زندہ ہوں امریکا کے مسلط کردہ چوروں کا مقابلہ کروں گا، عمران خان

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ میں جب تک زندہ ہوں تب تک امریکا کے مسلط کردہ چوروں کا مقابلہ کروں گا، ہم ان کو شکست دیں گے اور قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے۔

سیالکوٹ کے مرے کالج میں طلبہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانوں اور جانوروں کے معاشرے میں سب سے بڑا فرق انصاف کا ہوتا ہے، انسانی معاشروں میں قانون طاقتور اور کمزور کو ایک طرح دیکھتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ دنیا آگے نکل گئی اور ہمارا ملک اسی لیے پیچھے رہ گیا کیونکہ ہمارے ملک میں انصاف نہیں ہے، طاقتور اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، ملک کا سب سے بڑا ڈاکو آپ کا وزیر اعظم بن گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے آپ کو کہوں گا کہ اپنی پڑھائی پر آپ کی سب سے زیادہ توجہ ہونی چاہیے، وہی قومیں اوپر جاتی ہیں جو تعلیم کو اہمیت دیتی ہیں، ان شا اللہ میں اس کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دلوانے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ظلم و زیادتی ہو تو زندہ معاشرہ انصاف کے لیے کھڑا ہوتا ہے، جانور کبھی ظلم و زیادتی کے خلاف کھڑے نہیں ہوتے۔

عمران خان نے کہا کہ ارشد شریف کا رتبہ شہیدوں میں شمار ہوتا ہے جو اپنے ملک کے لیے جدوجہد کررہا تھا، چوروں اور ڈاکوؤں کو بے نقاب کررہا تھا اور ’رجیم چینج‘ کے خلاف جہاد کررہا تھا، یہ قوم ہمیشہ اس کو یاد رکھے گی کہ اس نے حق کے لیے اپنی جان قربان کی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں آج آپ کو صرف یہ بتانے آیا ہوں کہ میں جب تک زندہ ہوں تب تک امریکا کے مسلط کردہ چوروں کا مقابلہ کروں گا، اپنی قوم کو تیار کروں گا، اللہ کے تمام پیغمبروں نے ظالموں کا مقابلہ کیا اور سب انصاف کے لیے کھڑے ہوئے۔

انہوں نے کہ آپ سب مستقبل کے لیڈر ہیں، لیڈر وہی ہوتا ہے جو انصاف کے لیے کھڑا ہوتا ہے، جو ظلم کے سامنے سر جھکاتے ہیں ان میں اور جانوروں میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔

عمران خان نے کہا کہ ان شا اللہ ہم ان چوروں کا مقابلہ کریں گے، ان کو شکست دیں گے اور قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے اور پاکستان کے لیے علامہ اقبال کو خواب پورا کریں گے۔

مشہور خبریں۔

وفاقی کابینہ میں متوقع تبدیلیوں کی تصدیق ہو گئی

?️ 14 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) سرگودھا میں وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو میں

شاہ سلمان کا پھر طبی معائنہ ہوا

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: سعودی خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا کہ سعودی عرب کے

اسرائیل اور سید حسن نصراللہ نامی ایک ڈراؤنا خواب!

?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی جنرل نے ماریو اخبار کے ایک نوٹ میں تاکید کی

سوڈان کے بارے میں بارے میں اقوام متحدہ کا بیان

?️ 20 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کل پیر کو

وزیر اطلاعات و نشریات کی جنگ اور جیو دفتر پر حملہ کی مذمت

?️ 21 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے

بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

?️ 1 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان

اسرائیلی جرنیل حزب اللہ کی کاروائی پر حیران

?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: کان ٹی وی چینل نے اس ملاقات کی تصاویر شائع کرتے

غزہ میں بھوک کے سب سے ہولناک اعداد و شمار

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: بین الاقوامی انتباہات کے بعد کہ غزہ میں انسانی المیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے