تیل کی سہولت کے پیکیج بحالی کی سمری کی کابینہ نے منظور دے دی

وزیر اعظم

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی کی جانب سے پاکستان کو ملنے والے 3 ارب ڈالر اور 1.2 ارب ڈالر مالیت کے تیل کی سہولت کے پیکیج بحالی کی سمری کی کابینہ نے منظور دے دی خزانہ ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی سمری میں نشان دہی کی گئی تھی کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کی تیاری کے بعد جانچ پڑتال کی گئی اور وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آف پاکستان کے دفتر سے کلیئر ہوگئی تھی اور وزیراعظم کو بھیج دی گئی تھی۔

ڈان ڈاٹ کام کو دستیاب سمری کی کاپی میں کہا گیا کہ ‘ایکسچینج ریٹ کے حوالے سے موجودہ دباؤ فوری طور پر کم کرنے کے لیے’ وزیراعظم اس کو کابینہ کے سامنے رکھنے کی منظوری دے دیں۔

معاشی امور کی وزارت کی جانب سے پیش کی گئی ایک اور سمری پیش کی گئی جو ایک سال کے لیے 10 کروڑ ڈالر مالیت کی تیل کی سہولت سے متعلق تھے۔

مذکورہ سمری میں کہا گیا تھا کہ باہمی رضامندی سے ایک سال کی توسیع دی جاسکتی ہے، جس میں 3.80 فیصد مارجن کے ساتھ سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ(ایس ایف ڈی) سے خریداری قیمت سمیت دیگر شرائط کی نشان دہی کی گئی ہے۔

بعد ازاں کابینہ نے دونوں سمریوں کی منظوری دے دی اور ڈان نیوز کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اس کی تصدیق کردی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران کی جانب سے اکتوبر میں دورہ سعودی عرب کے موقع پر مالی پیکیج کی فراہمی اور تیلی کی سہولت دینے کے معاہدے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

رواں ہفتے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر ٹرانسفر کے حوالے سے تمام قانونی معاملات طے پاگئے ہیں اور یہ ڈالر رواں ہفتے پاکستان کو مل جائیں گے۔

مشیر خزانہ شوکت ترین نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ سعودی عرب نے تیل خریدنے کے لیے پاکستان کو 3.6 ارب ڈالر فراہم کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ سعودی عرب حکومت پاکستان کو یہ رقم ماہانہ بنیادوں پر فراہم کرے گا، دو سال کے دوران سعودی حکومت پاکستان کو ماہانہ 15کروڑ ڈالر فراہم کرے گی اور یہ رقم پاکستان صرف تیل کی خریداری کے لیے استعمال کر سکے گا۔

اس سے قبل انہوں نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران بتایا تھا کہ سعودی عرب سے تیل کی فراہمی کا معاہدہ تکمیل کے قریب ہے اور دوست ملک موخر ادائیگیوں پر تیل فراہم کرے گا۔

مشہور خبریں۔

امریکی دباؤ اور جارحیت کے خلاف یمنیوں کی حیرت انگیز استقامت 

🗓️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:واشنگٹن کی جانب سے یمن کو زیر کرنے کے لیے

صیہونی حکومت کے حراستی مراکز میں ہونے والے غیر انسانی سلوک

🗓️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:Haaretz اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں

نیٹو کمانڈر کی عراقی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات

🗓️ 8 مئی 2022سچ خبریں:  عراق میں اپنے مشن کے اختتام کے موقع پر عراق

کیا غزہ میں انسانی امداد پہنچی ہے؟

🗓️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی عدم آمد درجنوں

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جسٹس عامر فاروق کے خلاف ’بدنیتی پر مبنی سوشل میڈیا مہم‘ کی مذمت

🗓️ 28 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیف

سندھ میں گورنر راج لگانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا:شیخ رشید

🗓️ 18 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں )وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کا دورہ روس کا دفاع

🗓️ 20 مئی 2022نیویارک(سچ خبریں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے دورہ روس

سی آئی اے کو ایک ذلت کا سامنا

🗓️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی جاسوس ایجنسی سی آئی اے کے ایک سابق ملازم کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے