توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان 23مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو کمیشن اور اس کے سربراہ کی توہین سے متعلق کیس میں 23 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

سندھ سے الیکشن کمیشن کے رکن نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ توہین عدالت کی کارروائی کے دوران بلوچستان سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے رکن نے کہا کہ عمران خان کو گزشتہ سماعت پر کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا آخری موقع دیا گیا تھا لیکن وہ اس کے بعد بھی پیش نہیں ہوئے، انہوں نے یاد دلایا کہ عمران خان کو سمن جاری کیا گیا تھا، تو وہ توہین کی کارروائی میں کمیشن کے سامنے پیش نہ ہونے پر پارٹی چیئرمین کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیوں نہ کریں۔

عمران خان اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف کارروائی کے دوران معاون وکیل نے الیکشن کمیشن کے رکن کو بتایا کہ سابق وزیر اعظم کو لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہونا تھا جس نے بعد میں اس دن انہیں تشدد کیس میں 9 مئی تک ضمانت دے دی۔

اسد عمر کے وکیل انور منصور خان نے الیکشن کمیشن سے سندھ ہائی کورٹ میں سماعت مکمل کرنے کی استدعا کی، انہوں نے دلیل دی کہ الیکشن کمیشن کے سامنے اٹھائے گئے اعتراضات وہی ہیں جو عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

جب معاون وکیل نے کہا کہ عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری پیش ہوں گے اور دلائل دیں گے تو خیبرپختونخوا سے الیکشن کمیشن کے رکن نے انہیں کہا کہ وہ فیصل چوہدری سے رابطہ کریں اور پوچھیں کہ وہ کب آئیں گے، سندھ سے الیکشن کمیشن کے رکن نثار درانی نے کہا کہ وکیل کو کم از کم اسد عمر کے اعتراضات پر دلائل دینے چاہئیں کیونکہ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی سے روکا نہیں تھا۔

لاہور ہائی کورٹ کے سامنے الیکشن کمیشن کی نمائندگی کرنے والے وکیل مرزا آصف عباس نے کہا کہ عدالت نے 23 مئی تک کیس کی شیٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

دریں اثنا، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کوئٹہ واحد ضلع ہے جہاں حکومت کی جانب سے ٹاؤنز کا تعین نہ کرنے کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہو سکے۔

اس سلسلے میں، الیکشن کمیشن کو بلوچستان ہائی کورٹ کے صوبائی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو 23 اکتوبر 2022 کو لوکل گورنمنٹ قانون کے تحت ضلع کوئٹہ میں ٹاؤنز بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بارے میں بھی اپ ڈیٹ کیا گیا۔

تاہم حلقہ بندیوں کے لیے درکار ضروری دستاویزات اور متعلقہ نوٹیفکیشن پانچ ماہ گزرنے کے باوجود الیکشن کمیشن کو فراہم نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے حد بندی کا عمل اور انتخابات کا انعقاد آج تک ممکن نہیں ہو سکا۔

الیکشن کمیشن کوئٹہ کی دو بار حد بندی مکمل کرچکا ہے لیکن بظاہر صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکا، الیکشن کمیشن نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری کو 24 مئی کو طلب کیا تھا تاکہ معاملے کی سماعت کر کے حلقہ بندیوں اور انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے۔

مشہور خبریں۔

بحرین میں داخل ہونے والا گینٹز سرخ لکیرسے باہر

🗓️ 5 فروری 2022سچ خبریں:  بحرین کی الوفاق سوسائٹی نے اسرائیلی وزیر جنگ کے دورہ

شہر حماس کے قبضے میں 

🗓️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: جنگ بندی کا اختتام، غزہ سے انخلاء، علاقے کے شمال میں

کینڈین خاتون کا عجیب وغریب مشغلہ،گنیز بک میں آئے گا نام

🗓️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: کینیڈین خاتون کیلی ہارڈی کو ٹوتھ برش جمع کرنے کا

ایران امریکہ مذاکرات میں پیشرفت پر صیہونی سیاسی و سکیورٹی حلقوں میں شدید تشویش

🗓️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات میں نمایاں پیشرفت نے

اپوزیشن حکومتی سینیٹرز سے رابطہ کر رہی ہے:وزیراعظم

🗓️ 9 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ

سعودی اتحاد نے الحدیدہ میں 150 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی

🗓️ 25 مارچ 2022سچ خبریں:  یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی اتحاد یمن

کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی

🗓️ 16 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی

حزب اللہ کے پاس ایک لاکھ میزائل؛صیہونیوں کی نیندیں حرام

🗓️ 7 جون 2022سچ خبریں:صیہونیوں کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے پاس لاکھوں میزائل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے