توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان و بشریٰ بی بی کی ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔جہاں بشریٰ بی بی نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے اسلام آبا ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے کیوں کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کی درخواست ضمانت سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد نے 30 ستمبر کو مسترد کر دی تھی، اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت خالد یوسف چوہدری کے ذریعے دائر کی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی تھی جہاں ایف آئی اے کی طرف سے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اپنی ٹیم کے ساتھ پیش ہوئے جب کہ بیرسٹر سلمان صفدر نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی وکالت کی، دوران سماعت پراسیکیوشن نے مؤقف اپنایا کہ ’عمران خان نے سعودی عرب سے ملنے والا 7 کروڑ مالیت کا قیمتی سیٹ 29 لاکھ میں حاصل کیا، عمران خان نے ریاست کو ملنے والے تحفے کو توشہ خانہ میں جمع کرائے بغیر اپنے پاس رکھ لیا، اس سیٹ میں نیک لیس، ایئر رنگز، بریسلٹس اور انگوٹھی شامل ہیں، بانی پی ٹی آئی نے اپنے آفس سیکریٹری انعام شاہ کے ذریعے سیٹ کی قیمت لگوائی، انعام شاہ اور توشہ خانے کے اپریزئر نے اس عمل کی تصدیق کی جب کہ نیب نے فارن آفس کے ذریعے سعودیہ سے بلغاری سیٹ کی اصل قیمت حاصل کرلی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیس ثابت شدہ ہے، اس لیے ضمانت کی درخواست خارج کی جائے‘۔

عدالت میں دلائل دیتے ہوئے وکیل صفائی سلمان صفدر نے کہا کہ ’توشہ خانہ 2 کیس پہلے ریفرنس سے ملتا جلتا کیس ہے، پہلے اور اس ریفرنس میں ایک جیسے الزمات و ایک جیسے وعدہ معاف گواہ ہیں، دونوں مقدمات میں ملزمان بھی ایک جیسے ہیں، سپریم کورٹ کے نیب ترامیم بحالی فیصلے کے بعد اس کیس کو تو ویسے ہی ختم ہونا چاہیئے، پہلے نیب سے سپیشل جج سینٹرل کو کیس منتقل ہوا لیکن عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ضمانت نہیں ملی، عدالت سے درخواست کرتے ہیں ضمانت منظور کی جائے‘، عدالت نے دونوں فریقین کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا اور کچھ دیر بعد ہی فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

مشہور خبریں۔

شکرِ خدا ایک پیغام بھیجنے میں کامیاب ہو گئے: وزیر خارجہ

🗓️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الحمدللہ

مقبوضہ کشمیر کا نام تبدیل کرنے کے بھارتی وزیرداخلہ کے بیان کی شدید مذمت

🗓️ 3 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر

راناثناء اللہ کے وارنٹ گرفتار ی کا معاملہ، اسلام آباد پولیس کا موقف سامنے آ گیا

🗓️ 10 اکتوبر 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی وارنٹ گرفتاری لے کر پولیس اسٹیشن

لبنان کا صیہونیوں کو سخت انتباہ

🗓️ 1 مارچ 2024سچ خبریں: لبنان کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ اگرچہ لبنان

مردم شماری قومی شناختی کارڈ کی بنیادپر نہیں ہوگی: اسد عمر

🗓️ 22 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا

صیہونیوں کا امریکی حکومت سے لبنان اور حزب اللہ کے بارے میں مطالبہ!

🗓️ 17 نومبر 2021سچ خبریں: صیہونی حکومت نے امریکی حکومت سے لبنان کی مدد کرنے

چیف جسٹس کی ماہانہ تنخواہ بڑھا کر 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے مقرر

🗓️ 4 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

وزیر اعظم احتساب کا عمل کسی کے لئے نہیں بدلیں گے

🗓️ 29 اپریل 2021سندھ(سچ خبریں) گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے