🗓️
راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی توشہ خانہ 2 کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔
عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی طرف سے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اپنی ٹیم کے ساتھ پیش ہوئے جبکہ عمران خان اور بشری بی بی کی وکالت بیرسٹر سلمان صفدر نے کی۔
پراسیکیوشن نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان نے سعودیہ سے ملنے والا 7 کروڑ مالیت کا قیمتی سیٹ 29 لاکھ میں حاصل کیا۔
پراسیکیوشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ نیب نے فارن آفس کے ذریعے سعوریہ سے بلغاری سیٹ کی اصل قیمت حاصل کرلی ہے، اس سیٹ میں نیک لیس، ایئر رنگز، بریسلٹس اور انگوٹھی شامل ہیں۔
مزید بتایا کہ بطور وزیراعظم بانی پی ٹی آئی عمران خان نے قیمتی سیٹ کی مارکیٹ قیمت 58 لاکھ روپے لگوائی، عمران خان نے ریاست کو ملنے والے تحفے کو توشہ خانہ میں جمع کرائے بغیر اپنے پاس رکھ لیا، بانی پی ٹی آئی نے اپنے آفس سیکریٹری انعام شاہ کے ذریعے بلغاری سیٹ کی قیمت لگوائی، انعام شاہ اور توشہ خانے کے اپریزئر نے اس عمل کی تصدیق کردی ہے۔
پراسیکیوشن نے دلائل دیے کہ عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف کیس ثابت شدہ ہے، ضمانت کی درخواست خارج کی جائے۔
وکیل صفائی سلمان صفدر نے مؤقف اپنایا کہ توشہ خانہ 2 کیس پہلے ریفرنس سے ملتا جلتا کیس ہے، پہلے اور اس ریفرنس میں ایک جیسے الزمات ایک جیسے وعدہ معاف گواہ ہیں، دونوں مقدمات میں ملزمان بھی ایک جیسے ہیں۔
سلمان صفدر نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے نیب ترامیم بحالی فیصلے کے بعد اس کیس کو ختم ہونا چاہیے، پہلے نیب سے اسپیشل جج سینٹرل کو کیس منتقل ہوا لیکن عمران کان اور بشری بی بی کو ضمانت نہیں ملی۔
وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ عدالت سے درخواست کرتے ہیں ضمانت منظور کی جائے۔
عدالت نے دونوں فریقین کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔
بعد ازاں، عدالت نے کچھ دیر بعد فیصلہ سناتے عمران کان اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
واضح رہے کہ عمران خان اور بشری بی بی پر توشہ خانہ 2 کیس میں 2 اکتوبرکو فردجرم عائد کی جائے گی۔
13 جولائی کو نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا۔
نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔
تاہم نیب ترامیم کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 ریفرنس نیب سے ایف آئی اے کو منتقل کردیا تھا۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے تین رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی) تشکیل دے دی تھی۔
مشہور خبریں۔
فلسطین کے حامیوں کا فرانس اور اسرائیل کے درمیان فٹبال میچ کی منسوخی کا مطالبہ
🗓️ 5 نومبر 2024سچ خبریں:فلسطینی حامیوں نے فرانس کی فٹبال فیڈریشن کے دفتر کے باہر
نومبر
پاکستان کسی کیمپ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا: وزیر اعظم
🗓️ 22 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان
فروری
فلسطینی اعلی کمانڈر کے خاندان کی تصویریں منظر عام پر؛صیہونی سخت پریشان
🗓️ 9 فروری 2022سچ خبریں:حماس کی جانب سے فلسطین کی عزالدین قسام بٹالین کے سینئر
فروری
ایران سعودی معاہدے کا ایرانی حاجیوں کو فائدہ
🗓️ 24 جون 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے اعلان کیا کہ ریاض اور تہران
جون
قیدیوں کی رہائی کے بارے میں قطر کے ساتھ سلیوان کی گفتگو
🗓️ 31 جنوری 2024سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے اعلان کیا کہ سلیوان
جنوری
خالد بن سلمان کا سعودی سیاست سے غایب ہونے کا راز
🗓️ 4 اگست 2022سچ خبریں:سعودی سوشل صارفین نےسعودی عرب کے نائب وزیر دفاع اور اس
اگست
اردن میں صیہونی حکومت کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی ریلی
🗓️ 12 مئی 2022سچ خبریں: اردن کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے گذشتہ شب
مئی
یمنی عوام طوفان القدس کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
🗓️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: یمن کے عوام نے اس ملک کے مختلف شہروں اور
اکتوبر