?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ منحرف ارکان تاحیات نااہل ہوں گے اور مخصوص نشستوں پر نئے ارکان نامزد کیے جارہے ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں اور سات دن کے اندر انہیں اپنی پوزیشن واضح کرنے کا کہا ہے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ایک ہفتے بعد منحرف ارکان کی نشستوں کو خالی قرار دینے کی کارروائی ہوگی اور تمام ارکان تاحیات نااہل ہوں گے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر بھی نئے ارکان نامزد کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے 20 سے زائد ارکان قومی اسمبلی مختلف وجوہات کی وجہ سے منحرف ہوگئے ہیں۔ جن میں سے کئی ارکان اس وقت سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجود ہیں۔منحرف ارکان قومی اسمبلی میں منتخب ارکان کے علاوہ خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر نامزد کئے جانے والے ارکان بھی شامل ہیں۔تحریک انصاف کی 2 خواتین ارکان اور ایک اقلیتی رکن نے حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔
گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے 14 منحرف ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کئے تھے۔
شوکاز نوٹس میں منحرف ارکان اسمبلی کو ہدایت کی تھی کہ وہ 7 روز میں پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے سامنے پیش ہوکجر وضاحت دیں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
یحییٰ سریع کا صیہونی حکومت کو عبرانی زبان میں انتباہ
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے صہیونی
جون
کیا امریکہ روس کے ساتھ جنگ کی تیاری کر رہا ہے؟
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار نے ریزرو فورسز کو بلانے
جولائی
سپریم کورٹ نے وہی پوزیشن تسلیم کی جو الیکشن کمیشن نے لی، مریم نواز
?️ 5 مارچ 2021لاہور{سچ خبریں} مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا
مارچ
اس وقت حکومت نام کی کوئی چیز نہیں سب کٹھ پتلیاں ہیں ،عمر ایوب
?️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمر ایوب کا
فروری
صیہونی حکومت کا ایرانی غیرنظامیوں اور میڈیا پر حملہ
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: برونو روڈریگز، کوبا کے وزیر خارجہ، نے آج منگل کو سوشل
جون
مقبوضہ جموں وکشمیر : بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری
?️ 9 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مئی
مقبوضہ علاقوں میں خوف کا غلبہ
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:2023 میں قدس شہر نے ایک ایسی کارروائی کا مشاہدہ کیا
جنوری
قاہرہ نے تل ابیب کو فلسطینی قیدی کی رہائی پر مجبور کیا
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے عرب امور کے ماہر یونی
ستمبر