اسرائیل الصمود بیڑے کے مسافروں کی حفاظت یقینی بنائی جائے:فرانس

?️

اسرائیل الصمود بیڑے کے مسافروں کی حفاظت یقینی بنائی جائے:فرانس
 فرانسیسی وزیر خارجہ ژان نوئل بارو نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی بحری بیڑے "الصمود” کے مسافروں کی سلامتی کی ضمانت دے اور فرانسیسی شہریوں کو فوری طور پر وطن واپس آنے کی اجازت دے۔
بارو نے بدھ کی شب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ فرانس اسرائیلی حکام سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس بیڑے کے شرکاء کے کنسولی حقوق اور سیکیورٹی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاریس نے اپنے شہریوں کو اس سفر میں شرکت نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
ان کے مطابق فرانسیسی قونصل خانہ تل ابیب میں اس وقت الصمود بیڑے میں موجود فرانسیسی شہریوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ہر طرح کی قونصلر خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
فرانسیسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ان کی حکومت کی فوری ترجیح فوری جنگ بندی، حماس کے زیر حراست اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور غزہ کے لیے بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی فراہمی ہے۔
یاد رہے کہ الصمود بیڑے میں ۵۰ سے زائد جہاز شامل ہیں جو غزہ کے لیے طبی اور انسانی امداد لے کر جا رہے ہیں۔ اس مشن میں ۴۵ ممالک سے تعلق رکھنے والے ۵۳۴ کارکن شریک ہیں۔
اسرائیلی بحریہ نے بیڑے کو خبردار کیا ہے کہ غزہ کی جانب پیش قدمی خلاف ورزی سمجھی جائے گی اور شرکاء کو داخلے کی صورت میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی جنگی جہاز بیڑے سے چند سو میٹر کے فاصلے پر موجود ہیں، جبکہ بیڑے کے جہاز خطرہ کم کرنے کے لیے ایک دوسرے کے قریب ہو گئے ہیں۔
 الصمود بیڑے نے تازہ بیان میں کہا ہے کہ وہ مکمل حالتِ الرٹ میں ہیں اور اسرائیلی دھمکیوں کے باوجود اپنا سفر غزہ کی جانب جاری رکھیں گے۔

مشہور خبریں۔

۷۵۰۰ عرب و یہودی کارکنوں کا مطالبہ، فلسطین کو تسلیم کیا جائے

?️ 18 ستمبر 2025۷۵۰۰ عرب و یہودی کارکنوں کا مطالبہ، فلسطین کو تسلیم کیا جائے

پاکستان: بھارت کی جانب سے دشمنی کی کارروائی کی صورت میں فیصلہ کن جواب دیں گے

?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: پاکستانی فوج کے سربراہ نے واضح الفاظ میں خبردار کیا

میانمار فوج کی عام شہریوں کے خلاف بربریت

?️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:میانمار کے نیوزذرائع اور عینی شاہدین نے اطلاع دی ہے کہ

وزیراعظم آج ” میراتھون ٹرانسمیشن” میں بذریعہ فون شرکت کریں گے

?️ 28 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے جاری بیان میں

نیتن یاہو نے امریکہ کو ایران کے خلاف بے دلیل جنگ میں گھسیٹا:صیہونی تاریخ دان

?️ 18 مئی 2026سچ خبریں:اسرائیلی-برطانوی مورخ آوی شلائم نے ایران کے خلاف جنگ کو 21ویں

صیہونی قابضین کے ہاتھوں فلسطینیوں کے رہائشی مکانات تباہ

?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی قابض فورسز نے گزشتہ رات اور آج صبح کے

ڈیرہ اسماعیل خان میں حملے، تین دنوں میں سات کسٹم اہکار ہلاک

?️ 21 اپریل 2024 ڈیرہ اسماعیل خان: (سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ

ہم فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے: انصار اللہ 

?️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: انصار اللہ کے رہنما سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے