?️
اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات صرف اس بات پر قائم نہیں کہ فون کال ہوئی یا نہیں امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔اگر تناؤ آئے گا تو ہم مفادات کو مدنظر رکھیں گ،تمام ممالک کو پاکستان کی اہمیت کا پتہ ہے۔ تمام ممالک کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں۔
دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بلاک کا حصہ نہیں، امریکا کے ساتھ تعلقات صرف اس بات پر قائم نہیں کہ فون کال ہوئی یا نہیں، ہر سطح پر امریکا کے ساتھ روابط ہیں، رواں ہفتے میری امریکی حکام سے بات ہوئی۔
وزیر خارجہ کی بھی بات ہوتی رہتی ہے،آرمی چیف اور ملٹری ٹو ملٹری بھی رابطہ ہوتا ہے۔معید یوسف نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات آگے چل رہے ہیں۔اگر تناؤ آئے گا تو ہم مفادات کو مدنظر رکھیں گے، پاکستان ایکسکلوسو اتحادیوں کے خلاف ہے،امریکی انڈوپیسفک اسٹرٹیجی میں ہونا پاکستان کا حق ہے۔اگر پاکستان کو تنہا کیا گیا تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ ٹھیک نہیں ہے، پاکستان سب کے ساتھ مل کر چلنا چاہتا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے روس کا دو روزہ دورہ مکمل کر لیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے جمعرات کو ون آن ون ملاقات کی جس میں میں معیشت ، تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ قبل ازیں روسی فیڈریشن کے ایگزیکٹو ہیڈکوارٹرز کریملن پہنچنے پر صدر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان پرتپاک استقبال کیا۔
وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں ،دوطرفہ تجارت، معیشت اور توانائی بالخصوص پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن منصوبہ میں تعاون اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر بات چیت کی۔ یاد رہے کہ23 سال کے بعد کسی پاکستانی وزیر اعظم کا روس کا یہ پہلا دورہ ہے۔
مشہور خبریں۔
سندھ حکومت نے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا
?️ 20 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) صوبہ سندھ میں تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کا
اگست
کیا روس خلا میں جوہری ہتھیار بھیج رہا ہے؟
?️ 1 مارچ 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے اس ملک کی قومی سلامتی کونسل
مارچ
یمن نے امریکہ اور انگلینڈ کو دیا منھ توڑ جواب
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے اس
جنوری
مصر کی غزہ کے انتظام کے لیے کمیٹی کی تجویز؛حماس کے سینئر رکن کا انکشاف
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:حماس کے ایک سینئر رہنما نے انکشاف کیا ہے کہ مصر
نومبر
مصروف صارفین کیلئے خوشخبری، واٹس ایپ نے خلاصے کا فیچر متعارف کرادیا
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: اگر آپ بھی ان صارفین میں شامل ہیں جو روزانہ
جون
متحدہ عرب امارات میں امریکی ایف22 لڑاکا طیارے تعینات
?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی جانب سے یمنی حملوں کو روکنے کے
فروری
بوکو حرام کا سرغنہ ہلاک
?️ 7 جون 2021سچ خبریں:نائیجیریہ کی دہشتگرد تنظیم بوکوحرام اور داعش کے درمیان ہونے والی
جون
فردوس اعوان کی اپوزیشن پر تنقید، حکومت اکیلے مافیاز سے نہیں لڑ سکتی
?️ 14 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ڈاکٹر فردوس اعوان نے اپوزیشن کو ہدف تنقید
اپریل