?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ تعمیر وترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو قدر سے دیکھتے ہیں، سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں معاونت کر کے اپنے تعلق کو نبھایا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی سفیر کے ساتھ ملاقات میں کی اور ان کی جانب سے دورہ سعودی عرب کی دعوت قبول کرلی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے سعودی عرب کےسفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
دوران ملاقات دبئی ایکسپو میں باہمی تجارت کے فروغ کے لیےایم او یو سائن کرنے پر اتفاق کیا گیا، عثمان بزدار نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زون میں زیرواین او سی کی پالیسی لارہے ہیں ، پنجاب میں بزنس کوفرینڈلی اور رسک فری بنا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کےلیےسی ایم آفس میں خصوصی ڈیسک بنارہے ہیں ، سعودی عرب نےہر مشکل گھڑی میں معاونت کر کے تعلق نبھایا، پاکستان او رسعودی عرب کےعوام اسلامی اخوت میں بندھے ہیں ، تعمیر وترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو قدر سے دیکھتے ہیں۔سعودی سفیر نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کوسعودی عرب کا دورہ کرنے کی دعوت دی ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شکریےکے ساتھ دورہ سعودی عرب کی دعوت قبول کرلی۔
سعودی عرب کے سفیر نے پنجاب میں بزنس فرینڈلی ماحول پرحکومت کوسراہتے ہوئے کہا پاکستان کےلوگ محبت کرنے والے اور منفرد ہیں ، پاکستان ہر نعمت اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بیرون ملک سےسیاحوں کےآنے سے پاکستان کا امیج بہتر ہوسکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان میں 2022 کے دوران ہیلتھ کیئر ورکرز کے خلاف پرتشدد واقعات میں دگنا اضافہ ہوا، رپورٹ
?️ 3 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ’سیف گارڈنگ ہیلتھ اِن کانفلکٹ کولیشن (ایس ایچ
جون
حزب اللہ کے ایف 35 طیارے کون سے ہیں؟؛ صہیونی افسر کا اعتراف
?️ 9 مئی 2026سچ خبریں:صہیونی حکام نے حزب اللہ کی ڈرون صلاحیتوں پر بڑھتی ہوئی
مئی
یمنیوں کا سعودی عرب کو پیغام
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: یمنی کے نائب وزیر خارجہ نے یمن بحران کے حل
اکتوبر
جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ احتساب عدالت میں طلب
?️ 9 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ
مارچ
ٹک ٹاک نے بچوں کی حفاظت اور کریئیٹرز کی سہولت کیلئے نئے فیچرز متعارف کرا دیے
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے بچوں کی آن
جولائی
فوجیوں کی ہلاکت کے بارے میں نیتن یاہو جھوٹ بولتے ہیں: لاپیڈ
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر اعظم اور اس حکومت کی کابینہ میں
دسمبر
آسٹرازنیکا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی
?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) آسٹرازنیکا کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ
جولائی
ہمارا ملک امریکی سامراج کے نشانے پر ہے: ونزویلا کے وزیر خارجہ
?️ 3 جنوری 2026سچ خبریں: ونزویلا کے وزیر خارجہ ایوان پینٹو نے ملک پر حملوں کے