لاہور (سچ خبریں) تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی کو رہا کر دیا گیا سعد رضوی کو حکومت اور ٹی ایل پی کے مابین ہونے والے معاہدے کے تحت رہا کیا گیاہے سعد رضوی اور دیگر کارکنان کے خلاف 40 مقدمات تھے جنہیں واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ترجمان ٹی ایل پی نے سعد رضوی کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔سعد رضوی کچھ دیر میں مرکز جامع مسجد رحمتہ العالمین پہنچیں گے۔سعد رضوی کو حکومت اور ٹی ایل پی کے مابین ہونے والے معاہدے کے تحت رہا کیا گیا۔
تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی رہائی کو وفاقی نظر ثانی بورڈفیڈرل کے فیصلے سے مشروط کیا گیا تھا۔ پنجاب حکومت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ سعد رضوی سمیت دیگر کارکنوں کے خلاف 40 مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پنجاب نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی اور دیگر کارکنان کے خلاف 40 مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا اور پنجاب حکومت کی جانب سے مقدمات واپس لینے سے متعلق اقدامات شروع کردئے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں سعد رضوی اور دیگر افراد کے خلاف 20 وہ مقدمات واپس لیے جائیں گے جن کی سزا 3 سال یا 3 سال سے کم ہے اور دوسرے مرحلے میں 5 سال یا اس سے کم والے مقدمات واپس لیے جائیں گے۔محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ سعد رضوی کے خلاف مقدمات کو قانونی طریقے سے دیکھا جارہا ہے۔ پنجاب حکومت نے مقدمات واپس لینے سے متعلق اقدامات شروع کیے گئے تھے۔
جبکہ رواں ماہ لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی تھی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی ۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ہماری درخواست غیر موثر ہو چکی ہے ،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں دلائل مانگے تھے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔
مشہور خبریں۔
پارلیمنٹ سے ارکان کی گرفتاری پر وزیراعظم اور وزیرداخلہ استعفیٰ دیں، پی ٹی آئی سینیٹر
ستمبر
سوئی ناردرن کی گیس نرخوں میں 147 فیصد اضافے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی
مارچ
پنجاب میں تعلیمی ادارے بند نہیں ہوٕں گے
جنوری
عالمی رہنماؤں نے انقلاب کی فتح پر ایرانی عوام اور حکومت کو مبارکباد دی
فروری
اسد قیصر نےپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دوبارہ جلد بلانے کا عندیہ دے دیا
نومبر
سعودی اتحاد کے کلسٹر بم دھماکے میں 10 یمنی بچے زخمی
ستمبر
کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا احتجاج جاری
اکتوبر
روس اور یوکرائن کے مابین خونریز جنگ کا خطرہ، روس نے یوکرائن کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی دے دی
اپریل