?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان ہونے والے طویل مذاکرات کامیاب ہو گے ہیں جس میں یہ طہ پایا کہ آج قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد پیش کی جائے گی۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے وڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومتی وفد اور تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان یہ بات طے پائی ہے کہ آج قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد پیش کی جائے گی اور تحریک لبیک لاہور میں اپنے مرکز مسجد رحمت العالمین سمیت ملک بھر سے دھرنے ختم کردے گی۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ بات چیت اور مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا اور جن لوگوں کےخلاف شیڈول فورتھ سمیت مقدمات درج ہیں، ان کا اخراج کیا جائے گا۔
معاہدے پر عمل کے لیے قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول بھی تبدیل کردیا گیا ہے جس کے تحت اب اجلاس جمعرات کے بجائے آج سہ پہر 3 بجے ہو گا۔ ایوان میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد پیش کی جائے گی۔ آج ایوان میں نجی کارروائی کا دن ہے ، اس لئے قرارداد بھی نجی بزنس کے طور پر پیش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومتی وفد نے ٹی ایل پی کی مرکزی شوریٰ سے مذاکرات کا تیسرا دور شروع کیا جس میں دونوں فریقین کے درمیان چند ماہ قبل طے پائے گئے معاہدے پر عمل درآمد اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہونے والی کشیدگی پر تفصیلی بات چیت ہوئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات ہونے والے مذاکرات کے دوران تحریک لبیک نے شیخ رشید کے استعفی، سربراہ مولانا سعد رضوی اور گرفتار کارکنوں کی رہائی، مقدمات کے خاتمے اور فرانس کے سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کیا تھا۔حکومتی وفد نے تمام مطالبات تسلیم کرلیے لیکن فرانس کے سفیر کی ملک بدری اور شیخ رشید کو وزیر داخلہ کے عہدے سے ہٹانے سے انکار کردیا تھا۔
حکومت نے تحریک لبیک کو یقین دہانی کرائی کہ فرانس کے معاملے پر قومی اسمبلی میں قرارداد جلد پیش کردی جائے گی جب کہ گرفتار کارکنوں اور سربراہ کو رہا کردیا جائے گا جس پر ٹی ایل پی نے دھرنے اور احتجاج مکمل طور پر ختم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔
مذاکرات کے دوران ہی تحریکِ لبیک پاکستان کی مرکزی شوریٰ کے رکن اور جماعت کی طرف سے حکومت سے مذاکرات کرنے والے ڈاکٹر محمد شفیق امینی نے پیر کی رات اپنے ایک آڈیو پیغام میں ملک بھر میں اپنے پیروکاروں سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ صرف لاہور میں ان کے مرکز رحمت العالمین میں پرامن احتجاج جاری رہے گا۔
مشہور خبریں۔
حکومتی کمیٹی اور ق لیگ قیادت کی ملاقات
?️ 12 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)اپوزیشن کی طرف سے تحریک عدم اعتماد جمع ہونے
مارچ
لاس اینجلس کی آگ پر ٹرمپ کی نئی سیاسی موقع پرستی
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو اپوزیشن پارٹی ڈیموکریٹس
جنوری
سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو 9 مئی کے 85 ملزمان کو سزا سنانے کی مشروط اجازت
?️ 13 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی
دسمبر
عالمی ادارے نے بھارت کو غیر جمہوری ملک قرار دے دیا
?️ 12 مارچ 2021سویڈن (سچ خبریں) جب سے بھارت میں ہندو انتہاپسند جماعت بی جے
مارچ
اسرائیل نے UNRWA اسکول پر حملے میں امریکی بم استعمال کیا
?️ 7 جون 2024سچ خبریں: پینٹاگون کے ایک اہلکار کے ساتھ امریکی فضائیہ کے ایک
جون
غزہ بچوں کے قبرستان میں تبدیل 660,000 فلسطینی بچے بھوک سے مر رہے ہیں
?️ 2 ستمبر 2025سچ خبریں: جبکہ اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ کے ترجمان نے
ستمبر
آرمی چیف کے اثاثوں سے متعلق اعداد و شمار گمراہ کن اور مفروضوں پر مبنی ہیں، آئی ایس پی آر
?️ 27 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
نومبر
بین گوئیر مسجد الاقصی میں صیہونیوں کے 24 گھنٹے غیر قانونی داخلے کا خواہاں
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے وزیر اِٹمر بن گوئر نے
اکتوبر