اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد آسان مرحلہ نہیں ہے یہ ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیتی ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا عوامی مارچ انکا اپنا مارچ ہے وہ ابو بچاؤ مہم چلا رہے ہیں، بولے اُنہیں اسلام آباد آنے دیں، تئیس مارچ کے لانگ مارچ پر اپوزیشن کو سوچنا ہوگا۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف فائر اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں غیر جانبدار خارجہ پالیسی کے طرف گامزن ہے۔کہا کہ ہمیں ملک اور قوم کو مزید منظم کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے، پہلی دفعہ ملک کے غریب آدمی کو ریلیف دیا اب آئل اور چینی کی قیمت کو بھی کم ہونا چاہیئے۔ غریب آدمی کو ملنے والے ریلیف پر سب مخالف باتیں کرتے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ناکام ہے اور عدم اعتماد کے فیصلے میں ابھی بہت وقت ہے۔ عدم اعتماد کوئی آسان کام نہیں اس سے ملک کی بنیادیں ہل جاتی ہیں۔ بلاول بھٹو کا عوامی مارچ اپنا ہی مارچ ہے، اس کی خیر ہے، تاہم تئیس مارچ کے لانگ مارچ پر اپوزیشن کو سوچنا ہوگا۔
وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے سول ڈیفنس کی کارکردگی 8 اکتوبر کے زلزلے، اوجھڑی کیمپ اور انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں بھی دیکھی۔ خواہش ہے کہ سول ڈیفنس کا شعبہ نوجوانوں کو کالجز میں ٹریننگ دیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چاروں صوبائی دارالحکومت میں تعارفی پروگرامز کیئے جائیں، کوئی بھی آفت دروازہ کھٹکھٹا کے نہیں آتی، ہمیں جنگی، قدرتی آفات اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیئے۔ سول ڈیفنس کی بیرون ملک تربیت کا بھی بند و بست کیا جائے اور اس کے