?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی پلاننگ کیا ہو گی پی ٹی آئی سینیٹر ہمایوں مہمند نے پلان سی بتادیا ۔ جیو نیو ز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم موبائل فون کے ذریعے اپنے ووٹروں تک پہنچیں گے۔
ملک میں 15 کروڑ موبائل فونز ہیںان میں سے 11،10 کروڑ ووٹرتو ہوں گے۔ سینیٹر ہمایوں مہمند کا مزید کہنا تھا کہ ہم الیکشن میں ضرورکامیاب ہونگے اوراگر ہمیں مخصوص نشستیں نہ بھی ملیں توبھی ہم مرکز ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنالیں گے ۔
مخصوص نشستوں کیلئے بھی ہمیں کوئی نہ کوئی پلان کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ کے دن 80،70 فیصد لوگ نکلیں گے تو دھاندلی نہیں ہو سکے گی ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لے لیا تھا ۔
سپریم کورٹ آف پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی درخواست منظور کرلی تھی ۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ دیاتھا ۔ چیف جسٹس پاکستان نے فیصلہ سنایا تھا جس میں لکھا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن کئی ماہ سے تحریک انصاف کو الیکشن کروانے کےلئے نوٹس جاری کر رہا تھا ۔ پی ٹی آئی نے الیکشن کروائے لیکن ان میں سقم پائے گئے، الیکشن کی جگہ مشتہر نہیں کی گئی، دیگر امیدواروں کو پارٹی الیکشن میں کھڑا ہونے کا موقع نہیں ملا ۔
سپریم کورٹ نے فیصلے میں یہ بھی کہا تھا کہ ثابت نہیں ہوتا کہ پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی انتخابات کروائے تھے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے امیدوار بلے کے انتخابی نشان سے محروم ہوگئے تھے اور تمام امیدواروں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے تمام امیدواروں کو بلے کے نشان کی بجائے دیگر نشانات الاٹ کئے تھے۔
مشہور خبریں۔
آڈیوز، ویڈیوز کو بغیر ماخذ کے ثبوت تصور نہیں کیا جاسکتا، لاہور ہائیکورٹ
?️ 3 جون 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ
جون
عراقی سیاستداں کی اسلامی ممالک کو سویڈن کے بارے میں تجویز
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:سویڈن میں ایک عراقی پناہ گزین کی جانب سے اس ملک
جولائی
تائیوان چینی لڑاکا دستوں کی چالوں میں گرفتار
?️ 27 اگست 2022سچ خبریں: تائیوان کی وزارت دفاع نے ہفتہ کے روز تائیوان
اگست
اردگان کی پڑوسیوں کے خلاف نیلی جنگ
?️ 29 نومبر 2021سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ہفتہ (6 نومبر)
نومبر
سعودی عرب میں اجتماعی قتل عام کے بارے میں بین الاقوامی شکایات
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی بعض تنظیموں اور اداروں نے اقوام متحدہ سے
اپریل
کیا صیہونی حماس کی شرطیں مانیں گے؟
?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے قطر اور مصر کو قیدیوں کے تبادلے
فروری
اسرائیلی قیدیوں کی آزادی تا اطلاعِ ثانی مؤخر
?️ 11 فروری 2025سچ خبریں:حماس کی عسکری ونگ قسام برگیڈز کے ترجمان نے اعلان کیا
فروری
ہماری دعائیں احمد آباد طیارہ حادثے میں متاثرین کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف
?️ 12 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے شہر احمد
جون