?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے توشہ خانہ ریفرنس کے تحریری فیصلے کے اجرا میں تاخیر پر شکوک و شبہات کو مسترد کرتے ہوئے تمام افواہوں کو من گھڑت قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو جھوٹے ڈکلیئریشن پر نااہل قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ باقاعدہ طور پر تاحال نہ جاری ہونے کے سبب قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب سے الیکشن کمیشن کے رکن کی عدم موجودگی میں یہ فیصلہ سناتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے اسے متفقہ فیصلہ قرار دیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے جمعہ کو صرف 2 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا تھا لیکن اس فیصلےکا 36 صفحات پر مشتمل مکمل متن (جس کی ایک بغیر دستخط شدہ کاپی ڈان کے پاس دستیاب ہے) گزشتہ شب تک باضابطہ طور پر جاری نہیں کیا گیا، جس سے یہ سوال پیدا ہوا کہ آیا یہ واقعی ایک متفقہ فیصلہ تھا، اختلافی نوٹ کے امکان کے پیش نظر افواہیں بھی زور پکڑنے لگیں۔
پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا تھا کہ ‘اگر 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود تفصیلی فیصلہ نہیں آیا تو چیف الیکشن کمشنر نے جمعہ کو کیا پڑھا تھا.
انہوں نے نشاندہی کی کہ 24 گھنٹے سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، اس کے باوجود توشہ خانہ کیس کا تفصیلی حکم نامہ جاری نہیں کیا جارہا ہے حالانکہ پی ٹی آئی کے وکلا نے جمعہ کی شام ہی فیصلے کی کاپی کے لیے درخواست دی تھی۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے بھی ایک ٹوئٹ میں سوال اٹھایا تھا کہ ’الیکشن کمیشن تحریری فیصلہ کیوں روک رہا ہے؟ اب کیا کھچڑی پک رہی ہے‘۔
ان کے ساتھی سینئر رکن عمران اسمٰعیل نے الیکشن کمیشن پر مخالفین پی ڈی ایم کی ’ذیلی‘ تنظیم ہونے کا الزام لگایا اور تحریری حکم جاری کرنے میں تاخیر کو ’شرمناک‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تاحال حتمی فیصلہ جاری نہ کرنا بددیانتی ہے، کچھ تو گڑبڑ ہے جو اتنی دیر کی جارہی ہے۔
تاہم سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حامد خان سے اس حوالے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کچھ ارکان کے اس فیصلے پر رضامند نہ ہونے کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ ایک سوال کے جواب میں عمر حامد خان نے ڈان کو بتایا کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے حکم نامےکی تصدیق نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معمول کی بات ہے کہ پہلے مختصر فیصلے کا اعلان کیا جاتا ہے جس کے بعد تفصیلی حکم نامہ جاری کیا جاتا ہے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ اس فیصلے پر الیکشن کمیشن کے رکن پنجاب مکمل طور پر ’آن بورڈ‘ تھے اور جمعرات تک اس عمل کا حصہ رہے، بعد ازاں وہ ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے۔ تاہم ذرائع نے اس بات سے اتفاق کیا کہ الیکشن کمیشن کے رکن پنجاب دستخط ان کی رہائش گاہ پر کسی کو بھیج کر حاصل کیے جاسکتے تھے۔
ذرائع نے کہا کہ یہ تاخیری حربہ ہوسکتا ہے کیونکہ فیصلے کی کاپی دستیاب ہونے کے بعد ہی اس فیصلے کو چیلنج کیا جاسکتا ہے۔ ایک متعلقہ پیش رفت میں ترجمان الیکشن کمیشن ہارون شنواری نے اس حوالے سے کچھ ٹی وی چینلز پر نشر اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے تفصیلی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ تاحال جاری نہیں کیا ہے، تاہم یہ تفصیلی فیصلہ جلد ہی جاری کردیا جائے گا۔ ان کی جانب سے اس وضاحت نے ان قیاس آرائیوں کو جنم دیا کہ اس فیصلے کو قبل از وقت کس نے لیک کیا اور اس کا متن کہاں لکھا گیا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی وزراء کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں: جرمنی
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: جرمنی کے وزیر خارجہ نے نیتن یاہو کی کابینہ کے انتہا
ستمبر
وزیر اعظم کا محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت
?️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ
دسمبر
ڈاکٹر عارف علوی کا مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ کو ٹیلی فون
?️ 1 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) صدر عارف علوی نے آل پارٹیز کشمیر کانفرنس سے متعلق پیغام دیا ہے۔صدرِ
جون
افغانستان سے متعلق وزیراعظم کی تاجک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ
?️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے طالبان حکومت اور تاجکستان کے
اکتوبر
مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بینکنگ صنعت کو ریکارڈ ساز منافع
?️ 3 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) جولائی تا ستمبر کی سہ ماہی کے دوران ملک
نومبر
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے سامنے لاکھوں افراد کا مظاہرہ
?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں:پاکستان میں سراج الحق کی سربراہی میں فلسطینی عوام کے ساتھ
مارچ
شام میں نوجوانوں کی مزاحمت؛ الجولانی کی حکومت کے خلاف بغاوت کا نیا محاذ
?️ 10 مارچ 2025 سچ خبریں:شام کے بہادر نوجوان داخلی کمزوریوں اور بیرونی جارحیتوں کے
مارچ
واٹس ایپ، سوشل میڈیا پر جعلی لنکس بھیجے جانے کا انکشاف، پی ٹی اے نے خبردار کردیا
?️ 24 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی
دسمبر