بیویوں کے بارے میں پوچھنے پر اسد عمر کیوں ناراض ہوئے

اسد عمر

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ الیکشن لڑتے وقت ہم سے یہ بھی پوچھا جاتا ہے کہ آپ کی بیویاں کتنی ہیں؟ بھلا یہ کیا بات ہوئی؟ بیگمات کے بارے میں کیوں پوچھا جاتا ہے، بابراعوان بولے ویسے آپ سب کی جرات کو سلام یہ گفتگو آپ صرف یہاں کرسکتے گھر جاکر نہیں کرسکتے۔پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی کا پہلا اجلاس شاہدہ اختر علی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان، شاہد خاقان عباسی، ایاز صادق شریک ہوئے۔

نوید قمر نے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی کی۔کمیٹی ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے بلز منظور کرانے کے معاملے پر قائم کی گئی۔ اپوزیشن نے اس معاملے پر ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی۔

ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے پر اتفاق کے بعد اسپیکر نے خصوصی کمیٹی قائم کی۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق نے کہا کہ اگر ہاؤس کو بہتر چلانا ہے تو بلز کمیٹی میں لائے جائیں، ٹی او آرز بنائے جائیں، اہم قانون سازی اس کمیٹی میں کرلی جائے، اگر وزیر یا رکن نے بل پیش کیا ہے تو وہ ایوان میں واپس لے سکتا ہے۔

ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 21 دن گزر گئے ہم قانون کے مطابق تبدیل نہیں کرسکتے اسپیکر کی ہدایت پر کمیٹی بنی ہم اپنی رائے سینیٹ کمیٹی میں رکھ دیں۔ایاز صادق بولے الیکٹورل ریفارمز بل میں تفصیلی بحث کی ضرورت ہے اس پرشاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکٹرول ریفارمز پر علیحدہ کمیٹی بنا دیں۔

ایاز صادق نے کہا کہ الیکشن لڑنا بہت مشکل ہوگیا ہے، امیدوار سے پوچھا جاتا آپ پر کہاں کہاں ایف آئی آرز درج ہیں، اب ہمیں کیا پتا ہم پر کہاں کہاں مقدمہ ہوا ہے؟وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ہم سے یہ بھی پوچھا جاتا ہے کہ آپ کی بیویاں کتنی ہیں؟ یہ کیا بات ہوئی بیگمات کے بارے میں کیوں پوچھا جاتا ہے؟ پیپلز پارٹی کے رہنماء نوید قمر نے کہا کہ پیپلز پارٹی تو بیگمات والی شق پر سب سے زیادہ متاثر ہوئی، ہمارے امیدوار نثار کھوڑو کو نا اہل کردیا گیا تھا اسی معاملے پر اسدعمر نے کہا کہ 21 بلز پر سب کو اعتراض ہے کہ ہمیں بولنے نہیں دیا گیا، میری گزارش ہے اس معاملے کو طویل نہ کریں، یہ بلز اب سینیٹ کی ملکیت ہیں، میرے خیال سے سینیٹ میں ہم سب کے ارکان موجود ہے، ہمارا جو فیصلہ ہوگا ہم اپنے سینیٹرز کو آگاہ کردیں گے وہ ہمارا فیصلہ کمیٹی میں تسلیم کریں گے۔

مشہور خبریں۔

عالمی برادری بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھی دیکھے

?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک

پاک ۔ ایران سرحدی پوائنٹس کی بندش پر تاجروں کا احتجاج

?️ 19 نومبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) رخشان اور مکران ڈویژن کے مختلف سرحدی ٹاؤنز میں

سعودی ولی عہد کا منصور ہادی کو فوری ہٹانے کا راز

?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ایک یمنی ذریعے نے سعودی

صیہونیوں کے لیے جنگ سازی میں نیتن یاہو کا 46 بلین ڈالر کا عنصر

?️ 23 اکتوبر 2025سچ خبریں: دو سال کی جنگ اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی

یورپ میں امریکی فوج الرٹ

?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی مسلح افواج کے سربراہ نے یوکرین میں روس کی حالیہ

سعودی عرب میں قید حماس رہنما کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا

?️ 26 مارچ 2021غزہ (سچ خبریں) سعودی عرب میں بغیر کسی جرم کے قید حماس

تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی سے ہی صہیونی قیدیوں کی رہائی ممکن ہے: حماس

?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:چند منٹ پہلے شائع ہونے والے ایک پیغام میں حماس کی

پاکستان اور روس کے درمیان مال بردار ٹرین اگلے ماہ چلانے کا اعلان

?️ 15 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور روس کے درمیان مال بردار ٹرین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے