?️
اسلام آباد(سچ خبریں) بیرونی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی پریشانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی وطن واپسی سے متعلق حکومت نے اقدامات شروع کردیے، جس کے نتیجہ میں آئندہ کچھ دنوں میں 6 ہزار سے زائد ہم وطنوں کو واپس گھر لایا جائے گا، پروازوں کا شیڈیول بھی جاری کر دیا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔انہوں نے لکھا کہ ’اوورسیزپاکستانیوں کی واپسی کیلئے پروازوں کے شیڈول میں مشکلات تھیں، وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر ہوا بازی نے پی آئی اے اور ایوی ایشن حکام سے تفصیلی مٹینگز کیں۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ ’ان مٹینگز کے بعد سول ایوی ایشن کی ہدایت پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین کے لیے پروازوں میں خاطرخواہ اضافہ کردیا‘۔وفاقی وزیر اطلاعات نے پی آئی اے کی 16 پروازوں کا شیڈول بھی جاری کیا، جن کے ذریعے مجموعی طور پر 6 ہزار 132 مسافر وطن واپس پہنچ سکیں گے۔
متحدہ عرب امارات کے لیے 5 سے 16 جولائی تک 10 فلائٹس چلائی جائیں گی، جن کے ذریعے 3 ہزار 394 پاکستانی وطن واپس پہنچ سکیں گے۔قطر (دوحہ) کے لیے 6 سے 8 جولائی تک 6 پرازیں چلائی جائیں گی، جن کے ذریعے 2 ہزار 16 مسافر واپس آئیں گے۔بحرین کے لیے 9 سے گیارہ جولائی تک دو پروازیں چلائی جائیں گی جن کے ذریعے 722 مسافر وطن واپس پہنچیں گے۔
مشہور خبریں۔
چین نے تائیوان کے ارد گرد 15 جنگی طیارے بھیجے
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں: پیر کو چینی فوج نے تائیوان کے گرد پانچ جنگی
اگست
صارفین کے لئے انسٹاگرام اسٹوریز کا نیا فیچر دستیاب
?️ 30 جون 2021نیویارک (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی انتظامیہ نے
جون
ہر روز حماس کے ایک ممتاز قیدی کو پھانسی دی جانی چاہیے!: بن گوئر
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اٹمر بن گویر نے اعلان کیا کہ
دسمبر
افغانستان میں بسوں پر بم حملہ، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 4 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں آئے دن خونی کھیل جاری ہے جس
جون
شام میں امریکی فوجی گندم چوری کر کے لے جاتے ہوئے
?️ 18 جون 2022سچ خبریں: شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے آج دوپہر
جون
مافیا طرز کی سفارت کاری
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: دی گارڈین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کے
فروری
ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے متنازع منصوبے کی تفصیلات؛ 5 اہم سوالات کے جوابات
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے نے عالمی سطح
فروری
مخصوص نشستوں کا نظرثانی کیس: سنی اتحاد کونسل کے وکیل کا آئینی بینچ پر اعتراض
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت
مئی