بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے  کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی فلاح اور ان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔یہ بات انہوں نے کینیڈا کے لیے نامزد پاکستانی ہائی کمشنر امیر خرم راٹھور سے  ملاقات کے موقع پر کہی اور انہوں نے ان کی خدمات کو بھی سراہا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی سے کینیڈا کے لیے نامزد پاکستانی ہائی کمشنر امیر خرم راٹھور نے ملاقات کی اس موقع پر وزیر خارجہ نے بطور ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ امیر خرم راٹھور کی خدمات کو سراہا۔

وزیر کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی فلاح اور مسائل کا ترجیحی بنیاد پر حل اولین ترجیح ہے، توقع ہے آپ جیسے سفارت کار کی بطور ہائی کمشنر تعیناتی معاون ثابت ہوگی۔دریں اثنا نامزد ہائی کمشنر کینیڈا امیر خرم راٹھور نے وزیر وزیر خارجہ کی ہدایات پر شکریہ ادا کیا اور دو طرفہ تعلقات کے استحکام کے لیے صلاحیتیں بروئے کار لانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان جمعے کو اوورسیز پاکستانیوں کے لیے روشن اپنا گھر پروگرام کا افتتاح کریں گے، جس کے تحت اوورسیز پاکستانی گاڑی کے ساتھ گھر بھی خرید سکیں گے۔

سینیٹر فیصل فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے روشن اپنا گھر پروگرام متعارف کرانےکافیصلہ کرلی ، وزیراعظم عمران خان جمعہ کو منصوبہ لانچ کریں گے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل میں سکیورٹی نقائص کی بھرمار ہے: صیہونی جنرل انسپکٹر

?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں:صہیونی جنرل انسپکٹر کی رپورٹ میں اسرائیل کی سکیورٹی میں سنگین

اسٹیٹ بینک شرح سود کو کم کرکے 6 فیصد تک لائے، صنعتکاروں کا مطالبہ

?️ 26 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صنعتکاروں اور بزنس کمیونٹی کے رہنماؤں نے اسٹیٹ

مسلح افواج عدلیہ کا حصہ نہیں، کسی فیصلے میں نہیں لکھا ملٹری کورٹ عدلیہ ہے، رکن آئینی بینچ

?️ 5 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیس

چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ لگائیں، تمام سہولتیں مہیا کریں گے، وزیراعظم

?️ 4 ستمبر 2025بیجنگ: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ

ایک افغان خاتون پہلی باپردہ خاتون کے طور پر آسٹریلوی پارلیمنٹ میں داخل ہوئیں

?️ 21 جون 2022سچ خبریں:     آسٹریلوی میڈیا نے پیر کو اطلاع دی کہ افغانستان

ہم اپنے ملک کے دفاع کے لیے تیاری ہیں: یمن

?️ 14 جون 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل نے اپنے چیئرمین مہدی المشاط اور

امریکہ کی دہشت گرد پروری کو جواز فراہم کرنے کی جدوجہد

?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرین کی حکومت کی جانب سے اپنے ملک میں لڑنے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے