?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بیرون ممالک میں پاکستانیوں کے بھیک مانگنے کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کے لیے وزارت داخلہ نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کردیا ہے، بل میں منظم بھیک مانگنے کی تعریف بیان کی گئی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے سینیٹ میں پیش کیے گئے بل میں منظم بھیک مانگنے کی تعریف بیان کی گئی ہے۔
ترمیمی بل کے متن کے مطابق جو شخص منظم بھیک مانگنے کے لیے کسی کو بھرتی کرے، پناہ دے، اسے 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔
بل میں مننظم بھیک مانگنے کی وضاحت بھی کی گئی ہے جس سے مراد دھوکہ دہی، زبردستی، ورغلا کر بہانے سے بھیک مانگنے میں ملوث کرنا ہے جب کہ کسی عوامی مقام پر خیرات مانگنا یا وصول کرنا بھی اس میں شامل ہے۔
اس کے علاوہ، قسمت کا حال بتا کر ،کرتب دکھا کر بھیک مانگنے کو بھی اس کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے، جب کہ کسی بہانے سے اشیا فروخت کرنا، بار بار گاڑیوں کی کھڑکیوں پر دستک دینا، زبردستی گاڑیوں کے شیشے صاف کرنا بھی منظم بھیک مانگنے کے زمرے میں آئے گی۔
بل میں منظم بھیک مانگنے کی مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا کہ کسی نجی احاطے میں داخل ہو کر بھیک مانگنا یا خیرات وصول کرنا، کسی زخم، چوٹ، بیماری، معذوری کو دکھا کر ہمدری حاصل کرکے پیسے وصول کرنا بھی اس میں شامل ہے۔
علاوہ ازیں، خود کو بطور نمائش استعمال ہونے دینا بھی منظم بھیک مانگنے کے زمرے میں آتا ہے۔
بل کے اغراض و مقاصد میں بتایا گیا کہ گلف کو آپریشن کونسل (جی سی سی) ممالک کے مطابق حج، عمرہ، زیارت کے دوروں پر آنے والے کچھ پاکستانی بھیک مانگنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔
پاکستانی حکام پر زور گیا کہ بھیک مانگنے والے اور ان کے پیچھے موجود گینگ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے کیوں کہ ملوث ایجنٹ اور گینگ آسانی سے قانونی کارروائی سے بچ جاتے ہیں۔
بل میں مزید کہا گیا کہ بھیک مانگنا کسی ایسے قانون میں جرم نہیں ہے جو ایف آئی اے کے دائرہ اختیار میں ہو،اس مسئلہ کی حساسیت کے پیش نظر، بھیک مانگنے کو جرم قرار دینے کی اشد ضرورت ہے۔
مشہور خبریں۔
حکومت کا نان فائلرز کیٹیگری ختم کرنے کا فیصلہ
?️ 25 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے اصولی طور پر نان فائلرز کیٹیگری
ستمبر
سست انٹرنیٹ سے چھٹکارا پانے کیلئے پارلیمانی سیکریٹری نے انوکھی تجویز پیش کردی
?️ 23 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں انٹرنیٹ کے مسائل اور خاص طور
دسمبر
اگر اسٹیبلشمنٹ کہے کہ کسی معاملے میں دخل نہیں دیا تو یہ بات بھی سچ نہیں ہوگی
?️ 18 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا
مئی
صیہونی فوج کا فلسطینی طلبا کے خلاف آنسو گیس کا استعمال
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:قابض صیہونی فوج نے توقوعہ قصبے کے ہائی اسکول کے طلبا
اکتوبر
بھارتی وزارت داخلہ نے فورسز کو نہتے کشمیریوں کو تختہ مشق بنانے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے، حریت کانفرنس
?️ 9 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ سے اپنا
اپریل
گارڈین: ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے سامنے فروخت کا نشان لگا دیا ہے
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: گارڈین اخبار نے آج خبر دی ہے کہ خارجہ امور
مئی
فواد چوہدری کی مریم نواز اور بلاول پر کڑی تنقید
?️ 10 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد
جولائی
ملک میں یوم عاشور کس دن ہوگا؟
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: ملک میں آج محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا،
جولائی