راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور ظہیر عباس چوہدری کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے سے روک دیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور ظہیر عباس چودھری کی گاڑی کو جیل سے کچھ دور پہلے لگے ناکے پر روک دیا گیا بعدازاں ان تینوں کو پیدل بھی جیل جانے نہیں دیا گیا۔
آج بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن ہے۔ بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے ان کے فیملی ممبران اڈیالہ جیل پہنچ گئے جن میں مہرالنساءاور مبشرہ شیخ شامل ہیں۔جیل حکام کی اجازت کے بعد فیملی ممبران اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوگے۔اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے عمران خان کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی،پی ٹی آئی رہنماءعالیہ حمزہ،وکلاءظفر عباس، حسنین سنبل، راجہ متین،ڈاکٹر علی عمران ،نادیہ خٹک اور رضیہ سلطانہ بھی جیل کے باہر پہنچ گئیں۔
دریں اثناءراولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے چار کارکنان کو حراست میں لیا گیا جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔بتایاگیا ہے کہ پولیس نے کارکنوں کو اس وقت گرفتار کیاگیا جب وہ جیل کے قریب موجود تھے۔گرفتار ہونے والوں میںپی ٹی آئی کارکن طیبہ راجہ بھی شامل ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحویل میں لئے گئے افراد کو قانون کے مطابق ڈیل کیا جائے گا ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کاکہنا تھا کہ سمجھ نہیں آرہا یہ ناکے کیوںلگائے گئے ہیں۔ ہماری آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات طے تھی اور ملاقات کیلئے جیل میں نام بھی بھجوائے گئے تھے اس کے باوجودجیل کے باہر ناکے لگانا اور وکلاءکو ملاقات سے روکنا سمجھ سے بالا تر ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عمران خان سے آ ج ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کااعلان کیاتھا۔
ان کا کہنا تھا کہ3 ہفتے ہو گئے ہیں عمران خان سے ہماری ملاقات نہیں کروائی جا رہی تھی۔ آپ انہیں بند کر کے کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟،لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جاتی تو وہاں دھرنا دیں گے۔
مشہور خبریں۔
ہم غریب ممالک میں خوراکی مدد کے لیے تیار ہیں: پیوٹن
اکتوبر
پولیس نے حلیم عادل کے خلاف چارج شیٹ پیش کر دی
مارچ
نیتن یاہو کا اقتدار میں رہنا اسرائیل کے لیے کیسا ہے؟
مئی
پاکستان میں دہشت گردانہ حملے
ستمبر
منظم شیطانی مافیا (7) دنیا کے لیے سعودیوں کا تکفیری دہشت گردانہ ورژن
فروری
مقبوضہ جموں وکشمیر: سول سوسائٹی کابھارتی فورسز کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر اظہار تشویش
فروری
چوہدری سرور اور وزیرِاعلی پنجاب کی عمران خان سے ملاقات
مارچ
امریکی عدالت گاہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی
فروری