🗓️
لاہور: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مشورہ دیا ہے کہ بہتر ہے ایک قومی حکومت تشکیل دی جائے اور پاکستان کو آگے لے کر چلیں۔ انسداد دہشتگردی کے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت انسداد دہشت گردی عدالتوں میں سب سے زیادہ پی ٹی آئی کے کیسز چل رہے ہیں، اگر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ہم دہشت گرد ہیں پھر تو بات ہی ختم ہوگئی۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان کو نہیں بلایا گیا تو محمود خان اچکزئی بھی نہیں آئے، بہتر ہے ایک قومی حکومت تشکیل دی جائے اور پاکستان کو آگے لے کر چلیں کیوں کہ اب تک بہت نقصان ہو چکا ہے، ہماری لیڈر شپ میں وہ چیز نہیں آئی کہ وہ لوگوں کو اکٹھا کرسکے بتایا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کر دی، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں فواد چوہدری کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت سے متعلق سماعت ہوئی، سابق وفاقی وزیر عدالت میں حاضری کیلئے پیش ہوئے، دوران سماعت فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ ’ہم نے تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے، ایک ہی واقعے پر الگ الگ ایف آئی آر درج ہیں، ایک کیس میں فیصل آباد میں ٹرائل شروع ہوچکا ہے، ہائیکورٹ میں درخواست کے فیصلے تک مہلت دی جائے‘۔
اس پر عدالت نے کہا کہ ’اگر آپ دلائل نہیں دینا چاہتے تو ضمانت واپس لے لیں‘ جب کہ تفتیشی افسر نے مؤقف اپنایا کہ ’فواد چوہدری شامل تفتیش ہو چکے ہیں‘، پراسیکیوٹر نوید نیئر نے کہا کہ ’مقدمات میں تفتیش مکمل ہو چکی ہے‘، بعدازاں عدالت نے فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی، فواد چوہدری پر لاہر کے علاقہ مغلپورہ، زمان پارک اور جناح ہاؤس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 5 مقدمات درج ہیں۔
مشہور خبریں۔
لبنان کا صہیونی ریاست کے خلاف سلامتی کونسل میں شکایت کرنے کا اعلان
🗓️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان کے وزیر خارجہ صہیونی عناصر کی جانب سے ایک لبنانی
نومبر
زلمی کی کپتان اور کوچ کو منانے کی تمام کوشیشں نا کام
🗓️ 21 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} ابھی پی ایس ایل ۶ شروع ہوئے ڈھنگ سے
فروری
جیت یقینا ہماری ہی ہوگی:روس
🗓️ 2 جون 2023سچ خبریں:روس کے صدر نے ایک تقریب میں تاکید کی کہ اس
جون
جنوری میں انتخابات نہ ہوئے تو پیپلزپارٹی سڑکوں پر نکلے گی، نیئر بخاری
🗓️ 8 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئر بخاری
اکتوبر
صدر مملکت کا بھارت کے منفی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کیلئے ’سائبر طاقت‘ میں اضافے پر زور
🗓️ 28 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نوجوانوں پر پیشے
فروری
آزادی کے نام پر عیاشی کا اڈہ بنتا جارہا سعودی عرب
🗓️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں جازان ونٹر کے نام سے ایک پروگرام ہوا
جنوری
عراق میں امریکی فوجی قافلہ پر حملہ
🗓️ 14 مئی 2021سچ خبریں:ایک سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ جنوبی عراق میں امریکی دہشتگرد
مئی
اسرائیل نے جان بوجھ کر جولان کی بفر لائن معاہدے کی مخلافت کی
🗓️ 17 اگست 2022سچ خبریں: شام میں مصالحت کے لیے روسی مرکز کے وائس
اگست