?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پیکج کی ڈیل جلد ہوجائے گی، آئی ایم ایف کے پانچ مطالبات میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ پورا کردیا ہے، ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ اور اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کے قانونی بلز تیار کر لیے ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئیے کہا کہ ملک کی معاشی شرح ترقی کا ہدف 5 فیصد ہے، جاری اخراجات ٹیکس ٹو جی ڈی پی سے بھی زیادہ ہوتے ہیں، آئندہ4 سال میں کامیاب پروگرام پر 1400ارب خرچ کریں گے، زراعت کاروبار اور گھروں کی تعمیر کیلئے قرض دیئے جائیں گے،3 کروڑ افراد کو بلاسود قرض دیئے گے، غربت میں کمی لانے کیلئے عطیات اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
آئی ایم ایف نے ڈیل کیلئے پیشگی پانچ مطالبات پورے کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا جس میں ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ، اسٹیٹ بینک کی خودمختاری، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ بھی شامل ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ پورا کردیا ہے جبکہ ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ اور اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کے بل تیار کر لیے ہیں۔
ان کے قانونی بلز کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے آج جہلم میں سڑک کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو حکومت پر پورا اعتماد ہونا چاہیے، مہنگائی کے حالات سے بھی قوم کو نکالیں گے، مہنگائی کا سیلاب باہر سے آیا ہوا ہے، تین ماہ میں تیل کی قیمتیں دوگنی بڑھ گئی ہیں، مزید قیمتیں بڑھنے کا بھی خدشہ ہے، مہنگائی کا بحران سردیوں تک ہے، کورونا کے باعث دنیا میں 100سال بعد اتنا بڑا بحران آیا ہے۔ حکومت کو پتا ہے لوگ مشکل میں ہیں، آنے والے دنوں میں بڑا پروگرام لا رہے ہیں، عام آدمی کی مشکل آسان کرنے کیلئے بڑا پیکج لا رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ڈالر کی قدر میں کمی
?️ 10 اگست 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید
اگست
سعودی عرب امریکی اور صہیونی منصوبوں کی خدمت کر رہا ہے: انصار اللہ
?️ 18 جولائی 2026سچ خبریں:انصار اللہ یمن کے سیاسی دفتر کے رکن محمد الفرح نے
جولائی
ہم بھارت کو گالیاں دیتے اور اسی کے گانوں پر ناچتے ہیں، فیصل قریشی
?️ 9 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستانی
فروری
امریکی کانگریس اسرائیل کے وجود کی مخالف
?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:منگل کو امریکی ایوان نمائندگان میں سے دو نمائندوں نے اسرائیل
نومبر
ترکی سے تقریباً 2000 افغان مہاجرین ملک بدر
?️ 17 جون 2022سچ خبریں: ترکی ملک میں انسانی بحران پر عالمی احتجاج کے باوجود
جون
نیتن یاہو کو آسٹریلیا کا سخت ردعمل؛ طاقت کی پیمائش بچوں کے قتل سے نہیں ہوتی
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے پر نیتن یاہو کی
اگست
طالبان کا اسلحے اور فوجی وردیوں کے ساتھ پارکوں میں جانا منع
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں: طالبان کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے کہا کہ
فروری
غزہ پر زمینی حملے جنوری 2024 تک جاری رہیں گے
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:سی ین ان نے بدھ کی صبح امریکی حکام کے حوالے
دسمبر