بہادر شاہینوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ احسن اقبال

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیکیوٹی صورتحال کا سامنا ہے، بہادر شاہینوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، شاہینوں نے 5 بھارتی جہاز گرادیے، اب سوگ میں بھارت کو پائلٹ نہیں مل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ میں ایسے منصوبوں کو ترجیح دے رہے ہیں جن سے روزگار بڑھے، ایسے ترقیاتی منصوبے لا رہے ہیں جن سے 1 لاکھ 20 ہزار روزگار پیدا ہوں گے۔ ترقیاتی منصوبے اب عالمی شراکت داروں نہیں پاکستان کی ترجیح کے مطابق ہوں گے، صوبے اب وفاق سے زیادہ امیر ہیں، 60 فیصد وسائل صوبوں کے پاس ہیں۔

ذرائع کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ بھاشا ڈیم کی لاگت 480 ارب سے بڑھ کر 1500 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے، داسو پن بجلی منصوبے کی لاگت 500 سے بڑھ کر 1700 ارب روپے ہوگئی۔ نیلم جہلم پن بجلی منصوبے میں بہت بے قاعدگیاں ہوئیں۔ نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ جلد بازی میں شروع کیا گیا، منصوبے میں خرابی سے متعلق عالمی ماہرین کی رپورٹ کا انتطار ہے۔

انہوں نے کہا میری نظر میں چیئرمین واپڈا سویلین ہونا چاہیے، میری نظر میں تو چیئرمین واپڈا ہائیڈرالوجی ایکسپرٹ ہونا چاہیے۔ وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش ہوگا، قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 26 یا 27 مئی کو متوقع ہے۔ پی ایس ڈی پی کے 200 کے قریب سست رفتار منصوبے ختم کردیں گے۔

مشہور خبریں۔

لندن کے گرد و نواح میں پارلیمنٹ کے ضمنی انتخابات، کنزرویٹو پارٹی کو ذلت آمیز شکست کا سامنا

?️ 19 جون 2021لندن (سچ خبریں) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی نشست سے تھوڑی

نئے آئی فون 13 سے متعلق صارفین کے لئے اہم خبر

?️ 31 اگست 2021نیویارک ( سچ خبریں) نئے  آئی فون 13 کے حوالے سے ایسی

بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق جامع حکمت عملی کابینہ کو دی گئی:مریم اورنگزیب

?️ 10 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی

غزہ جنگ میں اجتماعی خودکشی اور، ڈپریشن کا باعث؛صیہونی فوجیوں کا اعتراف

?️ 12 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی فوجیوں نے غزہ کی جنگ میں شدید ذہنی دباؤ،

عالمی رہنماؤں نے انقلاب کی فتح پر ایرانی عوام اور حکومت کو مبارکباد دی

?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:  اسلامی انقلاب کی فتح کی 43ویں سالگرہ کے موقع پر

امریکی سینیٹ میں بل پر وزیر داخلہ کا رد عمل سامنے آگیا

?️ 30 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے

گمراہ بشار، اسرائیل کی عدم موجودگی، ایران پر حملہ

?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: محمد الجولانی؛ القاعدہ اور نصرہ فرنٹ کا ایک سابق رکن،

ٹک ٹاک کا صارفین کی سہولت کیلئے اہم اعلان

?️ 23 جون 2021بیجنگ(سچ خبریں)مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے صارفین کی سہولت کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے