بھاگنے والی عورت نہیں، ڈی چوک پر مجھے اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا، بشریٰ بی بی

?️

چارسدہ: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ بھاگنے والی عورت نہیں، ڈی چوک پر مجھے اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی نے چارسدہ کا دورہ کرکے ڈی چوک میں احتجاج کے دوران مبینہ طور پر جاں بحق ہونے والے کارکنوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور ایک ایک کروڑ روپے کے چیک حوالے کیے۔

اس موقع پر بشریٰ بی بی نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اتنے دنوں سے شہادتوں کی وجہ سے تکلیف میں تھی، مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ لوگ اتنا جھوٹ کیوں بول رہے ہیں، میں بھاگنے والی عورت نہیں ہوں، جو خان کے لیے نکلے ان کو تو بالکل بھی اکیلا چھوڑ کر نہیں جاسکتی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’کسی کو نہیں پتا تھا کہ میری گاڑی کون سی ہے، ساڑھے 12 بجے تک میں ڈی چوک میں اپنی گاڑی میں بالکل اکیلی تھی، اس کے بعد بہت سے گاڑیاں آئی تھیں کیونکہ ڈی چوک کو زبردستی خالی کرایا جارہا تھا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’بی بی وہاں سے نہیں ہٹی تھی کیونکہ خان نے کہا تھا کہ ہٹنا نہیں، میں نے سب کو کہا کہ مجھے اکیلا نہیں چھوڑنا لیکن سب نے مجھے اکیلے چھوڑ دیا تھا اور میں وہاں بالکل اکیلی تھی‘۔

بشریٰ بی بی نے کارکنوں پر واضح کیا کہ ’میں نے آپ کو بتانا ہے کہ بی بی وہاں بالکل اکیلی تھی اور سب چھوڑ کر جاچکے تھے‘۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ’جب میں ڈی چوک سے نہیں جارہی تھی تو میری گاڑی پر سیدھی فائرنگ کی گئی‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’پٹھان ہمیشہ غیرت مند رہے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ اس کا ثبوت دیا ہے‘، انہوں نے واضح کیا کہ وہ عمران خان کی ہدایت پر جاں بحق کارکنوں کے لواحقین سے ملنے آئی ہیں۔

واضح رہے کہ 26 نومبر کو بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو ڈی چوک پہنچنے کی کال دی تھی، جس پر بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں کارکنان کی قابل ذکر تعداد ڈی چوک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

تاہم پولیس اور رینجرز نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے ڈی چوک سے جناح ایونیو تک کے علاقے کو پی ٹی آئی کے کارکنوں سے مکمل طور پر خالی کرا لیا تھا جبکہ متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا تھا۔

جناح ایونیو سے پسپائی کے بعد بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ایکسپریس وے کے راستے مانسہرہ چلے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

تیونس کے ساحل میں دردناک حادثہ، کشتی ڈوبنے سے 41 افراد ہلاک ہوگئے

?️ 17 اپریل 2021تیونس (سچ خبریں) تیونس کے ساحل میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا

چین عرب ممالک کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے:سعودی عرب

?️ 12 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے چینی اور

ہمارے صہیونیوں کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہیں: حزب اللہ

?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: لبانانی پارلیمنٹ میں وفاداری بہ مزاحمت پارلیمانی گروپ کے نمائندے

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 400 سے تجاوز کرگئی

?️ 24 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں 15 اگست سے اب تک بارشوں

میرا نہ اخوان المسلمین سے تعلق ہے نہ داعش سے: جولانی

?️ 27 اگست 2025میرا نہ اخوان المسلمین سے تعلق ہے نہ داعش سے: جولانی  شدت

سید حسن نصر اللہ کے جنازے سے بھی دشمنوں کی صفوں میں خوف و ہراس

?️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:لبنان میں سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازے کی

گہری دراڑیں؛ صیہونیوں کی سیاسی جنگ سماجی میدان میں

?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی تارکین وطن کی جانب سے صیہونی سیاسی میدان میں مذہبی

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئی ٹی اور اسپورٹس سے متعلق دو اہم یادداشتوں پر دستخط

?️ 12 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اطلاعاتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے