بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر دنیا پاکستان کی دفاعی حکمتِ عملی سراہنے لگی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستان نے دنیا کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی جریدے بی بی سی نے لکھا کہ بھارت کی حکمتِ عملی ناکام رہی، پاکستان کو فوجی محاذ پر برتری حاصل ہوئی، بھارت فیصلہ کن ضرب لگانے میں ناکام رہا، پاکستان کی فضائی طاقت بھارت کے لیے چیلنج بن گئی، اربوں خرچ کر کے بھی فائدہ نہ ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹیلی گراف نے پاکستان کی مؤثر دفاعی حکمتِ عملی کو سراہا اور بھارتی طیاروں پر سخت سوالات اٹھائے، رافیل جیسے جدید بھارتی طیاروں کی تباہی بھارت کے لیے "تضحیک آمیز شکست” ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیلی گراف نے یہ اعتراف بھی کیا کہ پاک فضائیہ، فضاؤں کی حکمران ہے، پاکستانی طیاروں نے ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے جدید میزائل استعمال کرتے ہوئے پانچ بھارتی جنگی طیارے مار گرائے، پاکستان نے رافیل جیسے مہنگے بھارتی طیارے گرا کر نہ صرف اپنی فضائی برتری ثابت کر دی بلکہ عالمی سطح پر عسکری ماہرین کو حیران کر دیا۔

الجزیرہ نے لکھا کہ تاریخ میں پہلی بار رافیل طیارے تباہ کیے گئے ہیں، پاکستان نے بھارتی فوجی کیمپس اور ایئر بیسز کو بھاری تقصان پہنچایا۔ دفاعی ماہرین نے کہا کہ پاکستان کے حملے کے بعد بھارت نے امریکہ سے رابطہ کیا اور امریکہ سے سفارتی حل نکالنے کا کہا۔

دفاعی ماہرین کا مزید کہنا تھا حقائق سے ثابت ہوا کہ پاکستان کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، دفاعی ماہرین پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنی فضائی و عسکری برتری برقرار رکھے ہوئے ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ میں بائیڈن کی مقبولیت میں 33 فیصد تک کمی

?️ 14 جنوری 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں کیے جانے والے ایک حالیہ سروے سے پتہ

ہم حزب اللہ کے ڈرون سے ہار گئے: عبرانی میڈیا

?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:ایک عبرانی اخبار نے گزشتہ روز مقبوضہ علاقوں میں حزب اللہ

2015 میں مسجد الحرام میں کرین حادثہ، مکہ کی کرمنل کورٹ نے بن لادن گروپ سمیت متعدد افراد کو بری کردیا

?️ 5 اگست 2021مکہ مکرمہ (سچ خبریں)  2015 میں مسجد الحرام میں کرین حادثہ پیش

صہیونی پولیس کا نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے ساتھ سلوک

?️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: اسرائیلی پولیس نے نیتن یاہو کے خلاف بڑے پیمانے پر

فیض حمید کے خلاف کیسز سے متعلق حامد میر کا بیان

?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: سینئر اینکر پرسن اور تجزیہ کار حامد میر  نے انکشاف

شیخ رشید نے مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بنایا

?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزارت داخلہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ

غزہ اور مقبوضہ علاقوں میں جنگ کے 14ویں روز کی خبریں 

?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:گذشتہ 13 دنوں میں صیہونی حکومت کے جنگجو مسلسل غزہ کے

نفرت انگیز دنیا

?️ 12 جون 2025سچ خبریں: اطلاعات کے میدان میں اور عمومی طور پر ممالک کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے