بھارت ہزیمت چھپانے کیلئے جھوٹی خبروں کا سہارا لے رہا ہے۔ احسن اقبال

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت اپنی ہزیمت چھپانے کیلئے جھوٹی خبروں کا سہارا لے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چانکیہ نیتی کا نظریہ جو فریب، دھوکہ، گمراہ کن معلومات، اور جھوٹے بیانیے پر مبنی قدیم بھارتی فلسفہ ہے جو اِس کی شناخت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میکیاویلی سے ہزار سال پہلے وضع کیا گیا کہ دھوکہ اور جھوٹ پہ مبنی حکمت عملی واضح طور پر نظر آتی ہے، بھارت، پاکستان ایئر فورس کے ہاتھوں ہونے والی ذلت آمیز شکست اور ہزیمت کو چھپانے کے لیے جھوٹی خبروں کا سہارا لے رہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایئر فورس نے بھارتی فضائیہ کے پانچ طیارے مار گرائے بلکہ تین جدید اور بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے، رافیل طیارے بھی تباہ کیے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ اپنی اس سٹریٹیجک ناکامی کو جھوٹے بیانیوں سے چھپانے کا یہ طرز عمل محض پروپیگنڈا نہیں بلکہ ایک خطرناک خود فریبی ہے، جو خطے میں مزید عدم استحکام پیدا کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

صنم جاوید کو کس شرط پر رہائی ملی؟

🗓️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید

قلقیلیہ میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان شدید جھڑپیں

🗓️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:  مقبوضہ علاقوں کے مختلف علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف

امیر وہ ہے جو ضمیر کا سودا نہیں کرتا: وزیراعظم

🗓️ 28 نومبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ

کیا امریکی حکومت طلباء کے احتجاج کو روک پائے گی؟

🗓️ 1 مئی 2024سچ خبریں: این بی سی نے لکھا کہ وائٹ ہاؤس کئی مہینوں سے

آکساگون سعودی حکومت کے نیوم پروجیکٹ کا اہم موڑ

🗓️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں : Oxagon کو سعودی ولی عہد کے نئے منصوبے کا اہم موڑ

2022 میں سعودی ولی عہد کو درپیش چیلنجز

🗓️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب گزشتہ سال بین الاقوامی سطح پر الگ تھلگ ہو

صرف 9% نوجوان امریکی فوج میں خدمات انجام دینا چاہتے ہیں: امریکی فوج

🗓️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:ایک اعلیٰ امریکی فوجی اہلکار نے بدھ کو کہا کہ نوجوان

امریکی میڈیا نے محمد بن سلمان کے سب سے واضح جرائم کی رپورٹنگ کی

🗓️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:   نیویارک ٹائمز نے سعودی ولی عہد  محمد بن سلمان پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے