بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظرئیے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں، صدر مملکت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظرئیے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں،بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اور عیسائیوں کو تعصب اور ظلم کا سامنا ہے،ان خیالات کا اظہار صدر مملکت نے ایوان صدر میں عید الاضحٰی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں اور ورکرز سے ملاقات کے دوران کیا،آصف علی زرداری نے پارٹی ورکرز کو عید الاضحٰی کی مبارکباد پیش کی۔

بھارت کی بڑھتی شدت پسندی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کو تعصب اور ظلم کا سامنا ہے۔ مسلمان برصغیر میں تاریخی، مذہبی اور ثقافتی جڑیں رکھتے ہیں۔ ہمیں اپنے ملک اور دھرتی سے وفا کرنی ہے۔ ملکی ترقی کیلئے کام کرنا ہے۔

معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے پر توجہ دینا ہوگی۔پاکستان میں ترقی کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

زراعت ہماری معیشت کی بنیاد ہے۔ ملک کو زرعی شعبے کی بنیاد پر ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ کسانوں کو سپورٹ کر کے ملکی معیشت کو ترقی دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اور عیسائیوں کو تعصب اور ظلم کا سامنا ہے۔مسلمان برصغیر میں تاریخی، مذہبی اور ثقافتی جڑیں رکھتے ہیں۔صدر مملکت نے ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہمارے ورکرز ہماری قوت ہیں۔مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے تسلسل کیلئے باہمی ہم آہنگی اور سیاسی مکالمے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت تھی۔قومی یکجہتی اورجمہوری اداروں کی مضبوطی حکومت کی اولین ترجیح ہے،عوامی مسائل کے دیرپا حل کیلئے تمام طبقات کے ساتھ مشاورت اور تعاون کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا۔

صدرآصف علی زرداری سے گورنر ہاﺅس لاہورمیں وسطی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سیاسی وسماجی رہنماوں پرمشتمل وفد نے ملاقات کی تھی۔ وفد میں ذکاءاشرف، ممتاز علی چانگ، مخدوم شہاب الدین اور رکن قومی اسمبلی مخدوم طاہر شامل تھے۔ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب کو درپیش دیرینہ مسائل اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

وفد نے جنوبی پنجاب کو درپیش مسائل سے متعلق صدر مملکت آصف زرداری کو آگاہی دی تھی۔ ملاقات میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو قومی ترقی میں استعمال کرنے کی تجاویز بھی پیش کی گئیں تھیں۔ اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوری اقدار کے استحکام میں تمام سیاسی قوتوں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھاکہ جمہوریت کے تسلسل اور اداروں کے استحکام کیلئے باہمی ہم آہنگی اور سیاسی مکالمے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت تھا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا اصل سرمایہ ہے ان کی تعلیم، تربیت اور شراکت سے خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکتی تھی۔

مشہور خبریں۔

نئے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

?️ 19 اپریل 2022لاہور (سچ خبریں)نئے وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سابق

جنگ بندی معاہدے پر حماس کا ردعمل کیسا تھا؟ نیویارک ٹائمز کی زبانی

?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے

فلسطینی پرچم لہرائے جانے سے صیہونیوں میں خوف و ہراس

?️ 19 دسمبر 2022سچ خبریں:دوحہ میں 2022 کے عالمی کپ کے موقع پرمشرق وسطی سمیت

صوبائی حکومت کرم مسئلے کے پر امن حل کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ، علی امین گنڈاپور

?️ 27 دسمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کا کہنا

پاکستان کا ڈیفالٹ رسک خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے

?️ 27 نومبر 2022کراچی: (سچ خبریں) موجودہ حکومت کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے

اسرائیل اور سعودی عرب ایک قدم اور دور

?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم کے دفتر نے نیتن یاہو کا حوالہ

بھارت میں اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے: عاصم افتخار

?️ 7 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار  پریس بریفنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے